بریکنگ نیوز

سیاست محض دُگ دُوگی بجانے کا نام ہے

IMG_20170611_224708.jpg

تحریر: حسن فاروق

سیاست ایک عظیم اور مقدس پیشہ ہے جس کا مقصد اپنی رعایا کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی اور انصاف برابری کی بنیاد پر مہیا کرنا ہے کسی بھی ریاست کا سربراہ ایک عظیم مقام اور اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس کی شخصیت اپنی رعایا کے لیے مثالی نمونہ ہوتی ہے۔

لیکن افسوس کے ساتھ ہمارے ملک میں سیاست دُگ دوگی بجانے کا نام ہے ملک میں سیاست محض اپنے ذاتی مفاد کی پرستش کا ذریعہ ہے۔

افسوس کے ساتھ جب میں ایک یونیورسٹی کا طالب علم رائج الاا وقت وزیراعظم کی شخصیت کا جائزہ لیتا ہوں تو اِن کی شخصیت میں مجھے کچھ ایسا متاثر نہیں کرتا جو کہ مجھے راغب یاجذبہ پیدا کرسکے اپنے ملک کی حب الوطنی کی طرف جو مجھے ایک پرامن، ایک ہونہار، ایک قابل اور سچا شہری بناسکے۔ ایک اچھی شخصیت کا حامل سربراہ اپنی رعایا کے لیے نمونہ ہوتا ہے۔

سیاست محض ہمارے حکمرانوں کے لیے اپنے مقاصد اور ان کو پورا کرنے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔ یہی حال ہمارے محترم جناب وزیراعظم صاحب کا ہے جو محض اپنے مقاصد کے لیےسیاست کرتے ہیں گوکہ وہ اپنی زبانی ایک سچے اور صادق امین سربراہ مملکت ہے جن پر کرپشن کے الزام ہونے کے باوجود اور پانامہ جیسے خاص کیس کی انکوائری جاری ہے۔ جس میں حال ہی میں میڈیا پر اور عوامی حلقوں میں وزیراعظم کی جے ٹی آئی کے سامنے پیشی پر بہت شور ہے کیا وزیر اعظم کی پیشی غریب اور لاچار عوام کو انصاف دلائے گی کیا ان کی پیشی عوام کے مسائل کا واحد حل ہے۔

ہمارے ملک میں جمہوریت کا حُسن یہ ہے کہ ایک کرپٹ وزیراعظم کی ایک پیشی کو کیمروں کی زینت بنایا جارہاہے جبکہ سالوں سے انصاف کی خاطر، انصاف کی فراہمی کی خاطر اور اپنے مسائل کے حل کی خاطر عدالتوں کا چکر لگانے والی ہے بس عوام کو ان کیمروں کی کبھی زینت نہیں بنایا جاتا گوکہ صحافت جمہوریت کا اہم ستون تصور کیا جاتا ہے۔

کیا وزیراعظم کی ایک پیشی اِس کا ثبوت یا یقین دہانی کراسکتی ہے کہ حکمرانوں اور عوام سب کے لیے انصاف برابر ہے قانون کی برابری محض حکمرانوں کی پیشی سے ہی اگر منسلک ہے تو یہ انصاف کا اعلیٰ معیار صرف معاشرت میں بدامنی اور تفریق سے بڑھ کر کچھ اہمیت نہیں رکھتا۔

محترم وزیراعظم کی زبانی ملک وقوم کے لیے دل و جان بھی حاضر ہے جس کا ثبوت انہوں نے ہمیں پشیی کے روز باقاعدہ وی آئی پی روٹ کے ذریعے سڑکیں بند کراکے اور ٹریفک جام کرواکے دیا۔ ہمارے اداروں کا معیار اور ہمارے قانون و انصاف کا معیار صرف حکمرانوں کی پیشی پر پیشی اور پیشی تک ہی محدود ہے اور کسی بھی نتیجہ خیز فیصلہ کا گمان ہی کیا جاسکتا ہے۔ اور ان اداروں سے ان حکمرانوں کو عوامی ہیرو بنانے کا ایک آسان ذریعہ ہے۔

سیاست محض حکمرانوں کے لیے دُگ دُگی بجانے کا نام ہے جس کی تھپ سے عوام کو مدہوش رکھا جاتا ہے آخر کب تک عوام خود کو مدہوش رکھے گی اور ایک قومی اور عوامی لیڈر و سربراہ کا فقدان اور خلاء کب تک اس قوم کے گلے کی رسی بنا رہے گا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ