بریکنگ نیوز

جی ٹی روڈ ریلی کیا کھویا کیا پایا

FB_IMG_1502019231269-2.jpg

تحریر آزاد احمد چوہدری

میاں نواز شریف کی ریلی جو کہ ان کے بقول عوام سے رجوع کرنا تھا اپنے خلاف پروپیگنڈہ جو ہوا وہ عوام کے سامنے پیش کرنا تھا۔

ہوا کچھ یوں کہ 7 گھنٹوں کا سفر جا کر 80 گھنٹوں میں مکمل ہوا، ریلی کا آغاز 9 اگست کو پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے ہوا اور رات 11 بجے پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں جا کہ رکا کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ رات کو رک لینے میں بہتری ہے صبح عوام کا، ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر میاں صاحب کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے آئے گا اور میاں نوازشریف اپنی طاقت اپنے مخالفین کو دیکھا کر شاید پنڈی سے ہی نااہلی کا داغ اتار کر دوبارہ مسند خلافت پر فائز ہوجائیں گے، مگر ایسا کچھ نہ ہو سکا کیونکہ پنڈی کی عوام نے ان کے یہ آنسو پہلے بھی کئ دفعہ دیکھے ہیں جو صرف اقتدار سے باہر نکل جانے پر ہی نکلتے ہیں وگرنہ تو یہ صورت حال ہے کی موصوف کسی کو ملتے ہی کب ہیں ۔ جب اقتدار ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے تو مدتوں انکے اپنے ایم این ایز ملاقات کا شرف حاصل کرنے کو ترستے رہتے ہیں عوام تو شاید صرف خواہش ہی رکھ سکتی ہے ۔
پھر دوسرے دن ریلی 100 کی سپیڈ سے جہلم پہنچی، جہاں لوکل سطح کے سیاستدان شاید ملاقات کا شرف حاصل کرنا چاہتے تھے مگر وہ بھی دل کی دل میں لئے چلتے بنے۔جہلم کے مشہور ہوٹل میں قیام کے بعد موصوف کا قافلہ گوجرانوالہ کی طرف رواں دواں تھا جس نے معصوم کی جان لے لی ریلی میں 10 ایمبولینس ہونے کے باوجود زخمی بچہ چنگچی رکشہ پر لے جایا گیا اور ریلی ناچ گانوں اور اپنے پورے جوگن سے گوجرانوالہ مرید کے اور آخر میں لاہور میں اپنا شو کر کے میاں نواز شریف اپنے گھر رائیونڈ چلے گئے ۔
المختصر یہ کہ ریلی کا اختتام پزیر ہوگیا اور لوگ اپنے گھروں میں چلے گئے اب ہم نے دیکھنا یہ ہے کہ ان 4 دنوں میں مصروف ترین روڈز کو بند کرکے عوام کو زلیل وخوار کر کے کیا کھویا کیا پایا ۔
میاں نوازشریف تو اپنی بلٹ پروف گاڑی یا کنٹینر سے نہیں نکلے اور کیمرے نے دیکھایا کے وہ کس طرح امپورٹڈ اشیائے نوش فرما رہے تھے اور سادہ لوح عوام ان کی گاڑی کو بھوسے دے کر شاید جی ٹی روڈ کی دھوڑ دھبہ صاف کر رہی تھی ۔جس سے ان کو شرف ملاقات تو نہ سہی مگر شاید جیب خرچ مل گیا اور ریلی سے کیا پایا شاید نوازشریف ہی بتا سکیں ۔

مگر کھویا تو صرف حامد کے والدین نے اپنے لخت جگر کو جس نے ابھی تک تو دنیا بھی نہیں دیکھی تھی اس کو تو شاید سیاست کا بھی کچھ نہ پتہ ہوا ہوگا کہ یہ کتنی خود غرض اور بے رحم ہے جو کچل دیتی ہے معصوم کو اپنے ہوس کی پوجا کے لیے اس معصوم کا کیا قصور تھا کہ اس کی لاش کو بھی ایمبولینس نہ میسر ہوسکی جبکہ ایک نااہل سابق وزیراعظم کی ضرورت کے لئے دس سے زائد ایمبولینسز تھیں ۔ اس کی روح پکارت رہی کے ہاں میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے مگر میرا جسد خاکی بھی اپنے چچا کی گود میں جنگچی رکشہ میں اور تو مست قافلے میں جو کچلے جارہا ہے میری جان کو۔

اب یہ بات عیاں ہوتی جا رہی ہے کہ میاں نوازشریف صرف اپنے آپ کو پاکستان کا وزیراعظم مانتے ہیں وہ کسی اور کو پاکستان کا، وزیراعظم برداشت نہیں کرسکتے شاید اسی لیے انہوں نے پہلی مرتبہ دنیا کی تاریخ میں ہوگا کہ ایک شخص آپنی ہی پارٹی کی حکومت کیخلاف احتجاج کر رہا ہے ،اور اب یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ان کا مقصد صرف اقتدار ہے وہ بھی صرف اپنی زات کے لیے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر سیاستدانوں میں سے کوئی بھی ریلی کے ساتھ نہ تھا کیونکہ شاید وہ سمجھتے ہیں کی میاں نوازشریف کی سیاست کا سورج اب طلوع نہیں ہوگا یوں پاکستان کے اداروں سے ٹکر سے وہ اپنی رہی کہی کسر بھی نکال دیں گے ۔
اور یہ بات بھی ہے کہ ان کو سمجھ ہے کہ انہوں نے تو اپنے بھائی شہباز شریف کو برداشت نہ کر سکے بگیم کلثوم نواز کو جو الیکشن لڑانے کا جو فیصلہ کر لیا وہ اب کس اور کو برداشت کریں گے ۔
خیر اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے اس ریلی سے کیا پایا یہ تو، ہمیں آنے والا وقت بتائے گاکہ کتنے ووٹ ملتے ہیں ۔
لیکن ایک ماں نے اپنے معصوم شہزادہ کھویا ہے اس کے دکھ کون سنے گا کون سمجھے گا

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ