بریکنگ نیوز

اٹلی: پناہ کے قوانین میں تبدیلی کا مجوزہ قانون بل اطالوی پارلیمان میں پیش

-پناہ-کے-قوانین-میں-تبدیلی-کا-مجوزہ-قانون-مہاجرین-کا-بحران-DW-02.11.2017.png

اٹلی میں پناہ کے قوانین کی تبدیلی کے لیے ’میں غیر ملکی ہوں – انسانیت، جو مددگار ہے‘ کے عنوان سے ایک مہم شروع کی گئی تھی، جس پر پچاسی ہزار سے زائد افراد نے پناہ کے قوانین میں تبدیلی لانے کے لیے دستخط کیے تھے۔
مختلف اطالوی سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے پناہ کے ملکی قوانین میں تبدیلی لانے کے لیے شروع کی گئی اس مہم میں ملکی آئین کے مطابق پچاس ہزار اطالوی شہریوں کے دستخط درکار تھے۔ مطلوبہ ہدف سے بھی زائد دستخط حاصل کرنے کے بعد پناہ کے قوانین میں تبدیلی کا مجوزہ بل اطالوی پارلیمان میں پیش کر دیا جائے گا۔ اس بل کو سینکڑوں اطالوی شہروں کے میئرز کی حمایت بھی حاصل ہے۔
طویل اور دشوار راستہ

اٹلی کی ’ریڈیکل پارٹی‘ کے سیکرٹری ریکارڈو ماگی نے ملکی ایوان زیریں کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئین میں درکار عوامی تائید کے حصول کے بعد کے مراحل پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا، ’’اسمبلی کی اگلی نشست میں متعلقہ کمیٹی کے سامنے اسی قانونی بل کا مسودہ پیش کیا جائے گا۔ یہ پہلا قدم ہے اور ہم سب جانتے ہیں کہ ابھی طویل اور دشوار راستہ طے کرنا باقی ہے۔‘‘اٹلی میں ملکی شہریت کا حصول آسان بنانے کے لیے بھی پارلیمان میں بحث جاری ہے۔ ریڈیکل پارٹی کی سربراہ ایما بونینو نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ شہریت کے حصول میں اصلاحات کا بل جلد منظور کر لیا جائے گا۔

بونینو کا یہ بھی کہنا تھا کہ اٹلی میں پناہ کے قوانین میں اصلاحات کے بعد یورپی یونین کی سطح پر بھی ایسے قوانین منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا، ’’یہ صرف اطالوی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس کی نوعیت عالمی اور یورپی سطح کی ہے۔‘‘
نیا مجوزہ قانون ہے کیا؟

اطالوی ایوان زیریں میں جمع کرائے گئے اس بل کا عنوان ’غیر یورپی شہریوں کے لیے مستقل سکونت کو فروغ اور معاشی و معاشرتی انضمام‘ رکھا گیا ہے۔ اس بل میں آٹھ نئے آرٹیکل شامل کیے گئے ہیں جن میں غیر یورپی محنت کشوں کے لیے روزگار کے حصول کے لیے اٹلی میں عارضی رہائشی اجازت ناموں کا اجرا، سپانسر سسٹم کا دوبارہ متعارف کرایا جانا اور غیر قانونی مہاجرت کو جرائم کے زمرے سے نکالنے جیسے نکات شامل کیے گئے ہیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ