بریکنگ نیوز

آئندہ ہفتے بارش کی پیش گوئی، اسموگ ختم ہونے کا امکان

175240_4242140_updates.jpg

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی، جس کے بعد اسموگ ختم ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بارش کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی سے بتدریج شہری علاقوں میں اسموگ ختم ہو جائے گی۔

‘پاکستان اور بھارت کو اسموگ سے نمٹنے کیلئے سارک کا سہارا لینا چاہیے’
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور اور راولپنڈی میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیر کے روز بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

فلائٹس میں تاخیر

لاہور میں اسموگ کے باعث 70 پروازیں تاخیر کا شکار
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند اور اسموگ کا راج برقرار ہے اور حدنگاہ کم ہونے سےلاہور ایئر​پورٹ پر فلائٹس کا شیڈول متاثر ہے۔

دھند کے باعث 22 غیر ملکی اور متعددملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں، جس سے ایئر​پورٹ پر مسافر پریشان ہیں۔

اسموگ سے پھیلنے والی بیماریاں

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال اسموگ کے دنوں میں پنجاب میں مختلف بیماریاں پھیلیں، جن میں زیادہ تر نمونیا، دمہ اور آنکھ کی بیماریاں شامل ہیں۔

لاہور: ’میں تو صاف آسمان کا رنگ ہی بھول گیا‘
محکمہ صحت کے مطابق نمونیے نے بچوں اور بزرگوں سمیت 7 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 931 افراد دمے میں مبتلا ہوئے جبکہ 746 افراد کی آنکھیں متاثر ہوئیں۔

اسموگ کے دنوں میں 103 افراد نے دل کے عارضے کی شکایت بھی کی۔

طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسموگ جاری رہنے سے مزید افراد بیمار ہوسکتے ہیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ