بریکنگ نیوز

آئی فون 10 میں چہرے کی شناخت کا فیچر بھی ناقص نکلا

175357_2839181_updates.jpg

رواں برس امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ فِل شیلر نے آئی فون 10 کی تقریب رونمائی کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ اس جدید ترین فون میں چہرہ شناخت کرنے کا آپشن شامل کیا گیا ہے جو فون کی سیکیورٹی کو بہتر بنائے گا تاہم آئی فون 10 کا یہ فیچر بھی ناقص نکلا۔

آئی فون 10 شروع سے ہی تنازعات کی زد میں رہا ہے، پہلے ناقدین نے اس کی قیمت پر اعتراضات اٹھائے، پھر اس کی مضبوطی پر خدشات ظاہر کیے گئے اور اب اس کی ’’مصنوعی ذہانت‘‘ پر سوال اٹھ گیا ہے۔
ایپل کا آئی فون ایکس میں ’کولڈ گیٹ‘ مسئلے کا اعتراف

ویتنام میں موجود محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے محض 150 ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ ماسک کے ذریعے آئی فون 10 کے چہرہ شناخت کرنے کے فیچر کو دھوکا دیا ہے اور ایک ماسک کی مدد سے فون کا لاک کھولا ہے۔

ویتنام کی سیکیورٹی کمپنی ’’بی کاف‘‘ کا دعویٰ ہے کہ اس کے ماہرین نے تھری ڈی و 2 ڈی پرنٹر اور ہاتھ کی مدد سے تیار کیے گئے خصوصی ماسک کے ذریعے آئی فون 10 کی مصنوعی ذہانت کو مات دی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے میں کہا گیا کہ ماسک کی ناک ایک آرٹسٹ نے ہاتھ سے بنائی جبکہ چہرے کے دیگر حصوں کے لیے 2 ڈی پرنٹر استعمال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ماسک کا بیرونی حصہ تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کیا گیا جسے 2 ڈی تصاویر اور ہاتھ سے بنائی گئی جلد سے ملایا گیا اور تھوڑ بہت میک اپ کیا گیا۔

کمپنی کے ماہرین نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص آئی فون 10 کو ماسک کے ذریعے ان لاک کررہا ہے۔

یہ واضح نہیں کہ کمپنی کو ماسک بنانے میں کتنا وقت لگا اور آئی فون 10 کے اس نقص کا عام صارفین کو کتنا نقصان ہوگا۔

خیال رہے کہ ایپل کی فیس آئی ڈی ٹیکنالوجی چہرے کی شناخت کے لیے ٹرو ڈیپتھ کیمرہ استعمال کرتی ہے جو ڈاٹ پروجیکٹر، انفرا ریڈ کیمرہ اور فلڈ الیومینیٹر کا مجموعہ ہے۔

ویتنامی کمپنی کا کہنا ہے کہ ایپل کا چہرے کی شناخت کا مکینزم اتنا بہتر نہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں اور ایپل چہرے کی شناخت کے لیے صرف مصنوعی ذہانت پر انحصار کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق انہیں فون ان لاک کرنے کے لیے محض آدھے چہرے کا ماسک تیار کرنا پڑا اور یہ ان کی سوچ سے بھی زیادہ آسان تھا اور اگر اس کا غلط طریقے سے استعمال کیا گیا تو چہرے کی شناخت کا فیچر صارفین کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔

سیکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الحال عام صارفین کو کوئی خطرہ نہیں البتہ ارب پتی افراد، بڑی کمپنیوں کے سربراہان، قومی رہنماؤں اور خفیہ ایجنٹس کے چہروں کے ماسک تیار کرکے ان کی فون تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔

اس حوالے سے ایپل کمپنی کی جانب سے فی الحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ