بریکنگ نیوز

واٹس ایپ سے ڈیلیٹ کیے گئے پیغامات تک رسائی ممکن؟

175495_1092342_updates.png

پیغامات کی ترسیل کے لیے مشہور سوشل میڈیا ایپلیکیشن واٹس ایپ نے حال ہی میں غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو حذف کرنے کے لیے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ کا فیچر متعارف کروایا تھا، جس کے ذریعے صارف بھیجے گئے پیغامات کو اپنے پاس سے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں، جو پیغام وصول کرنے والوں کی نظروں سے اوجھل ہوسکتے ہیں۔

لیکن ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ پیغامات ڈیوائس میں موجود رہتے ہیں اور ان تک باآسانی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اسپین کے اینڈرائیڈ بلاگ ‘اینڈرائیڈ جیفے’ نے دعویٰ کیا کہ ڈیلیٹ کیے گئے پیغامات ڈیوائس کے نوٹیفکیشن لاگ میں موجود ہوتے ہیں، مزید کہا گیا کہ پیغامات وصول کرنے والے ان پیغامات تک بھی باآسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں، جنہیں بھیجنے والا بے شک ڈیلیٹ کرچکا ہو۔
واٹس ایپ پر غلطی سے بھیجا گیا پیغام اب ڈیلیٹ بھی ہوسکتا ہے

بلاگ کے مطابق، ‘وہ پیغامات جنہیں بھیجنے والے نے ڈیلیٹ کردیا ہو، اینڈرائیڈ ڈیوائس کے نوٹیفکیشن رجسٹر میں محفوظ رہتے ہیں، لہذا ڈیلیٹ کیے گئے پیغامات تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے’۔

بلاگ میں مزید بتایا گیا کہ ایک تھرڈ پارٹی ایپ ‘نوٹیفکیشن ہسٹری’ کے ذریعے کوئی بھی ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ پیغامات تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

مذکورہ ایپ کو گوگل پلے سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، جس کے بعد صارفیین کو اینڈرائیڈ نوٹیفکیشن لاگ سرچ کرنا ہوگا۔

تاہم وہ لوگ جو تھرڈ پارٹی لانچرز مثلاً نووا لانچر استعمال کر رہے ہں، انہیں کوئی اور ایپ ڈاون لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں، اس کے لیے بس کرنا یہ ہے کہ ہوم اسکرین بٹن کو دبائیں، اس کے بعد یہ طریقہ اپنائیں: وجٹس>ایکٹیویٹیز> سیٹنگز> نوٹیفکیشن لاگ، جس کے بعد آپ سسٹم کے نوٹیفکیشن لاگ تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔
سرکاری افسران واٹس ایپ کے استعمال سے گریز کریں، حکومتی تنبیہ

تاہم یہاں کچھ مسائل بھی ہیں مثلاً: پیغامات نوٹیفکیشن لاگ میں اس وقت تک محفوظ رہتے ہیں، جب تک اسے ری اسٹارٹ نہ کیا جائے۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ ڈیلیٹ کیے گئے میسجز کے صرف شروع کے 100 حروف ہی محفوظ رہیں گے اور نظر آسکیں گے اور صرف ٹیکسٹ پیغامات ہی پڑھے جاسکیں گے، کوئی میڈیا فائل نظر نہیں آئے گی۔

واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش رواں سال کے آغاز سے کی جارہی تھی اور کافی انتظار کے بعد اسے آخرکار حال ہی میں ریلیز کیا گیا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ