بریکنگ نیوز

ماہرہ خان ایرانی فلموں میں کام کی خواہشمند

175766_409211_updates.jpg

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے لالی وڈ اور بالی وڈ کے بعد اب ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ماہرہ نے لاہور میں فیض انٹرنیشنل فیسٹول میں شرکت کی جہاں معروف اداکار اور ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ اور میرا ہاشمی نے ان کا انٹرویو کیا۔

انٹرویو کے دوران ماہرہ سے ان کی نئی فلم ‘ورنہ’، آنے والے پراجیکٹس اور فلمی کیریئر کے حوالے سے متعدد سوال کیے گئے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اب بیرون ملک کہاں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو ماہرہ نے ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ماہرہ نے کہا، ‘ایرانی فلم کرنا ہر لحاظ سے مشکل ہوگی کیونکہ ایرانی زبان بالکل مختلف ہے لیکن ایک دن میں یہ ضرور کرنا چاہوں گی’۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے رواں برس بالی وڈ انڈسٹری میں ڈیبیو کرتے ہوئے فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ماہرہ خان نے فیض انٹرنیشنل فیسٹول میں ہلکے گلابی رنگ کی دیدہ زیب ساڑھی زیب تن کی تھی، ان کے اس انداز کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ