بریکنگ نیوز

امریکی ماڈل پیرس ہلٹن نے خود کو سیلفی کا موجد قرار دے دیا

die-pose-der-poser-paris-hilton-zeigt-wie-es-geht.jpg

دنیا بھر کے لوگوں کوسیلفی کے بخار میں مبتلا کرنے والے کا پتا چل گیا،امریکی ماڈل پیرس ہلٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ سب سے پہلے سیلفی انہوں نے لی تھی تاہم لوگوں نے امریکی ماڈل کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان دنوں ایک نئی جنگ چھڑی ہوئی ہے، صارفین امریکی ماڈل کے اس دعوے پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کررہے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سیلفی ان کی ایجاد ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں پیرس ہلٹن نے ساتھی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آج سے 11 سال پہلے انہوں نے اور برٹنی نے مل کر سیلفی کی ایجاد کی تھی۔

اب ایسا لگتا ہے کہ امریکی ماڈل پیرس ہلٹن کو سیفلی کی ایجاد کا دعویٰ کرنا مہنگا پڑ گیا ہے کیوں کہ ٹوئٹر پر ان کا خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔

لوگ پیرس ہلٹن کو غلط ثابت کرنے کے لئے اپنی اپنی سلیفیز پوسٹ کررہے ہیں۔ ایک صارف نے اپنی بلیک اینڈ وائٹ سیلفیاں پوسٹ کیں تو کسی نے مسٹر بین کو سیلفی کا موجد قرار دیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے تو پیرس ہلٹن کے پیغام کے جواب میں سلیفی کی تاریخ پر مکمل رپورٹ پیش کردی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سب سے پہلی سیلفی انیسویں صدی کے آغاز میں 30 سالہ امریکی شخص رابرٹ کورنیلیس نے فلاڈیلفیا میں اپنی دکان کے باہر لی تھی۔

سیلفی کس نے ایجاد کی؟ اس حوالے سے دعووں کا سلسلہ جاری ہے اور پہلی سیلفی کب لی گئی یہ معمہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا ہے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ