بریکنگ نیوز

لائیو اپ ڈیٹس : اسلام آباد آپریشن:مظاہرین سے جھڑپوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 201 افراد زخمی

8F8AF363-1B79-45F9-94CB-C1433F017D10.jpeg

اسلام آباد: فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مظاہرین سے جھڑپوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 201 افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

انتظامیہ نے صبح سے جاری آپریشن کو دوپہر ڈیڑھ بجے سے معطل کر رکھا ہے جب کہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو معاملے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی تجویز دی ہے۔

آرمی چیف کی وزیراعظم کو اسلام آباد دھرنے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی تجویز

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے شرکاء کو دی گئی گذشتہ رات 12 بجے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج صبح مظاہرین کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

آپریشن انتظامیہ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر کیا گیا
آپریشن میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے حصہ لیا، جنہوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے وقفے وقفے سے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا جب کہ اس دوران متعدد مظاہرین کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا—۔جیو نیوز اسکرین گریب
آپریشن کے دوران مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ اور غلیل کے ذریعے بنٹوں کا بھی استعمال کیا گیا جس سے پولیس اور ایف سی کے اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے پولی کلینک اور بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں 201 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا، جن میں 61 پولیس ، 47 ایف سی اہلکار اور 50 عام شہری شامل ہیں۔

مظاہرین نے ایک ایف سی اہلکار کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا لیکن ساتھی اہلکاروں نے اسے فوری طور پر مظاہرین کے قبضے سے چھڑا لیا۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی—۔جیو نیوز اسکرین گریب
پمز اسپتال کے مطابق زخمیوں میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالہادی، ڈی ایس پی عارف شاہ، ایس ایچ او تھانہ آئی نائن اور ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ بھی شامل ہیں۔

پولی کلینک اور بینظیر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے چھٹی پر موجود پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز کو طلب کرلیا گیا۔

دھرنے کے مقام پر ایمبولینسز بھی موجود ہیں جب کہ علاقے کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔

اسلام آباد آپریشن کے بعد کراچی میں پرتشدد مظاہرے، 21 افراد زخمی

آپریشن کے دوران پولیس نے پانچ سمت سے کارروائی کرتے ہوئے مری روڈ، راولپنڈی روڈ، کھنہ پل، اسلام آباد ایکسپریس وے، جی ٹی روڈ کی جانب سے پیش قدمی کرکے فیض آباد کو مظاہرین سے خالی کروانے کی کوشش کی۔

مظاہرین نے پولیس کی 10 گاڑیوں کو آگ لگادی جب کہ بارہ کہو کے مقام پر مری جانے والے راستے اور کنونشن سینٹر پر مری آنے جانے والے راستے کو بھی بند کردیا۔

فیض آباد اور ملحقہ علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

پولیس کی شیلنگ سے قریب موجود دفاتر میں کام کرنے والوں کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ مری روڈ پر اسکول بند کروا دیئے گئے۔

چوہدری نثار، زاہد حامد اور جاوید لطیف کے گھروں پر حملہ
موٹروے پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مشتعل مظاہرین نے موٹروے اور راولپنڈی ایکسپریس وے کو بھی بلاک کردیا، جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا۔

مشتعل مظاہرین نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے گھر کا گیٹ توڑ دیا اور ان کے گھر سے نکلنے والی بکتر بند گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

مظاہرین نے چوہدری نثار کے گھر کے گیٹ کو آگ لگادی جب کہ قریب ہی پلازہ اور نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی کو بھی نذر آتش کردیا۔

پسرور کے علاقے ککے زئی میں مشتعل افراد نے وزیر قانون زاہد حامد کے گھر پر حملہ کردیا اور گھر میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ حملے کے وقت زاہد حامد گھر پر نہیں تھے۔

مظاہرین نے شیخوپورہ میں بھی مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے جاوید لطیف کے ڈیرے پر حملہ کردیا۔ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ مشعل افراد نے پانچ افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہناہےکہ جاوید لطیف کے گھر پر حملہ نہیں ہوا، جاوید لطیف مظاہرین سے مذاکرات کے لیے گئے تو اس دوران دھکم پیل ہوئی لیکن انہیں بحفاظت گھر پہنچا دیا گیا۔

1
1

واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت ‘تحریک لبیک’کا دھرنا گزشتہ 19 روز سے جاری تھا اور دھرنے کے شرکاء وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے پر بضد تھے جب کہ حکومت کا مؤقف ہےکہ سڑکوں پر بیٹھ کر یا دھونس دھاندلی سے کسی سے استعفیٰ نہیں لیا جاسکتا۔

آپریشن عدالتی احکامات پر شروع کیا، احسن اقبال
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیض آباد آپریشن عدالتی احکامات پر شروع کیا گیا کیونکہ عدالتی احکامات کی بجا آوری سےانکار نہیں کرسکتے، انتظامیہ کا فرض ہے کہ عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کرے لہٰذا انتظامیہ نے ہر ممکن کوشش کہ کہ جان و مال کا نقصان نہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ دھرنے والوں کے پاس آنسو گیس کے شیل ہیں جو انہوں نے فورسز پر پھینکے، دھرنے والے اتنے سادہ نہیں، ان کے پاس کچھ ایسی چیزیں اور وسائل ہیں جو ریاست کےخلاف استعمال ہوتے ہیں اور اس کو دیکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی بنانا ہے۔

پیمرا کا نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کا حکم
پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے میڈیا کو فیض آباد آپریشن کی لائیو کوریج سے روکتے ہوئے تمام نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کا حکم دے دیا۔

پیمرا نے حکم دیا کہ میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت آپریشن کی لائیو کوریج بند کرے۔

فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب بند
اسلام آباد آپریشن کے دوران پی ٹی اے نے ملک بھر میں انٹرنیٹ براؤزر کے ذریعے فیس بک، یوٹیوب اور ٹویٹر کو بھی بند کردیا۔

آپریشن کیخلاف پر تشدد مظاہرے
اسلام آباد آپریشن کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہرے کیے گئے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں مظاہروں کے دوران فائرنگ اور پتھراؤ سے 21 افراد زخمی ہوئے جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں، گوجرنوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، سمبڑیال اور حافظ آباد میں پرتشدد مظاہرے کیے گئے۔ حافظ آباد میں مظاہرے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

صحافیوں پر حملے، پی بی اے کی مذمت
کراچی میں مظاہرین کے پتھراؤ اور تشدد سے جیو نیوز کے دو صحافی زخمی ہوگئے، رپورٹر طارق ابوالحسن کو سہراب گوٹھ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس کے علاوہ رپورٹر طلحہٰ ہاشمی بھی نرسری میں مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہوئے ہیں، اسلام آباد میں مشتعل مظاہرین نے سماء ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین کو آگ لگادی۔

پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے مظاہرے کی کوریج کے دوران صحافیوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

پی بی اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا کی گاڑیوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، صحافیوں کی ذمہ داری ریاست کی ذمہ داری ہے، حکومت کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

پی بی اے نے کراچی میں صحافیوں پر حملے، فیض آباد اور لاہور میں میڈیا کی گاڑیوں پر حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی جبکہ ایسوسی ایشن نے صحافیوں کو ہدایات کیں کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ہر طرح کے حفاظتی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

ضلعی انتظامیہ کی ڈیڈ لائن ختم
گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین دن میں دھرنا پریڈ گراؤنڈ منتقل کرنے کے حکم کےبعد ضلعی انتظامیہ نے دھرنے کے شرکاء کو آخری وارننگ جاری کی تھی۔

ضلعی انتطامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ دھرنے کے شرکاء 2 ہفتے سے غیر قانونی طور پر فیض آباد میں بیٹھے ہیں، پہلے بھی شرکاء کو تین وارننگ کے نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں لہٰذا شرکاء رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کردیں۔

انتظامیہ کی وارننگ میں مزید کہا گیا تھا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر پریڈ گراؤنڈ جلسے اور جلوسوں کے لیے مختص ہے، دھرنے کے شرکاء 2 ہفتے سے مسلسل قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں اس لیے جمعے کی رات 12 بجے تک فیض آباد خالی نہ کیا گیا تو ایکشن ہوگا اور آپریشن کی صورت میں تمام ذمے داری دھرنے کے قائدین اور شرکاء پر ہوگی۔

گذشتہ رات 12 بجے کی ڈیڈ لائن ختم ہوچکی ہے جس کے بعد پولیس نے دھرنے کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا۔

عوام شدید مشکلات سے دوچار
حکومت اور دھرنے کے شرکاء کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہونے سے شہری دو ہفتوں سے زائد سے مشکلات کا شکار ہیں۔

کئی اہم شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو متبادل راستوں پر ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا ہے، گذشتہ کئی روز سے میٹرو بس سروس بھی معطل ہے جب کہ فیض آباد اور اطراف کے دکاندار بھی شدید پریشان ہیں۔

اسکول و کالج جانے والے طلبا و طالبات کو طویل سفر طے کرکے اپنی منزل پر پہنچنا پڑتا ہے، اسی طرح دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین بھی شدید پریشان ہیں

۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ