بریکنگ نیوز

پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے بلوچستان اسمبلی کے وفد کے اعزاز میں ہائی کمیشن میں استقبالیہ کا انعقاد کیا

WhatsApp-Image-2017-11-27-at-1.23.39-AM.jpeg

لندن (وقار زیدی) پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے بلوچستان اسمبلی کے وفد کے اعزاز میں ہائی کمیشن میں استقبالیہ کا انعقاد کیا جس میں سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک، مولانا عبدالوصی، عبدالرحیم وزیر برائے تعلیم، راحت بی بی جمالی لیبر منسٹر، ڈاکٹر ثنا اسحاق ایم پی اے، مسز شاہدہ رئوف ایم پی اے، ثمینہ خان ایم پی اے اور دیگر اراکین نے شرکت کی، سپیکر راحیلہ درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان میں دنیا کا خوب صورت ترین صوبہ ہے جہاں معاشی طور پر پاکستان کو مستحکم کرنے کے بہترین مواقع میسر ہیں، ترقیاتی منصوبوں کی کامیابیوں کے علاوہ تعلیم کے شعبے میں بھی بلوچستان میں نمایاں طور پر بہتری آرہی ہے، پورے پاکستان کی طرح حکومتی سطح پر خاص کر بلوچستان کی خواتین میں تعلیم حاصل کرنے کا رجحان بڑھا ہے، بلوچستان کے بارے میں جو برطانیہ میں تاثر ہے بالکل غلط ہے۔ اس صوبے میں خاص کر2013ء سے بہت ترقی ہوئی ہے۔ پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس لحاظ سے کوئی واقعہ سننے میں نہیں آیا، سپیکر راحیلہ درانی نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے دہشت گردی کو ملک سے ختم کرکے پاکستان کے تمام صوبوں اور شہروں میں امن و سکون کی فضا کو بحال کیا ہے۔ افواج پاکستان پر فخر ہے۔ گوادر میں ترقیاتی کاموں سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی، بھارت سی پیک منصوبے سے خوف زدہ دکھائی دیتا ہے۔ ہائی کمشنر پاکستان سید ابن عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہت خوشی ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے ذہین اور قابل ممبران سے ملنے کا موقع ملا۔ ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستان مخالف اشتہاری بازی پر لاکھوں پونڈ خرچ کیے گئے، تاکہ پاکستان کی ساکھ اور چائنا پاک دوستی اور سی پیک کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا جائے لیکن برطانیہ میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے تعاون سے ہم نے مٹھی بھر مخالفین پر قابو پالیا، اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک نے صوبہ بلوچستان میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے10ارب روپے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے صوبے کے لوگوں کے لیے تعمیر و ترقی اور تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ وفد کے دیگر اراکین نے مختلف جوابات میں کہا کہ لندن میں خاص کر برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ پاکستانی ایم پیز اور ممبر آف پارلیمنٹ سے ملاقاتیں بہترین تجربہ ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن کے کوآرڈینیٹر منسٹر غلام نبی میمن، منیر احمد، ہائی کمیشن کے سینئر افسران کے علاوہ اوورسیز پاکستان ویلفیئر کے چیئرمین نعیم عباسی، وومن ونگ کی حنا ملک، مس ناہید حیات ,امین بوبی اور دیگر نے شرکت کی، دیگر مطالعاتی دورے پر شامل افراد نے سید ابن عباس اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ