بریکنگ نیوز

فروغ کتاب میں ایک قدم

24019740_1740641726008877_1892284031_n.png

خورشید بی بی وسیب لائبریری
..
ابا جی کی 2007 میں وفات سے پہلے ہمارے گھر میں ہر مہینے کی 5 تاریخ کو شام کے کھا نے کے
بعد ا ماں ہلکے پھلکے انداز میں ابا جی سے گلا کرتی کہ بچوں کی پڑھائی اور گھر کے اخراجات
بڑھاتے جا رہے ہیں اور آپ پھر بھی ہر مہینے کتابیں خرید لیتے ہیں . ابا جی ہمیشہ الزام بکس پبلشرز
پہ ڈال دیتے اور ہم سب بہن بھائیوں کو ساتھ ملا کر دھیمے انداز میں بولتے کہ کیا کروں یہ بکس
پبلیشرز جب بھی کوئی نئی بک پبلش کرتے ہیں مجھے بھیج دیتے ہیں اور اب انکار کرنا اچھا نہیں لگتا
. اماں اب پبلشرز کی کلاس لینا شروع کرتی تو ابا جی کو ا ماں کی اس کمزوری کا پتہ تھا کہ وہ
اپنےبھائیوں سے بہت محبت کرتی ہے خاص کر ماموں ڈاکٹرنعیم کا حوالہ دے کر کہتے کہ دیکھو ان
کو بھی یہی بکس پبلشرز بکس بھیج دیتے ہیں ا ماں پھر ایک جملہ بول کر چپ ہو جاتی کہ آپ دونوں
ایک جیسے ہو.
ابا جی کی 2007 ماموں نعیم کی 2013 اور پھر ماموں یوسف کی 2014 میں وفات کے بعد اماں بہت
چپ چپ سی رہنے لگی . ہماری حویلی کیونکہ گاؤں میں ایک ہی ہے جب ا با جی کا کبیروالا اور
ماموں کا بہاوپور سے سارا سامان اور بکس لے آہے تو پھر ا ماں کو ان بکس سے بہت محبت تھی .
اس سال کے شروع میں جب اسکول کے لیے ماموں نعیم کے نام سے چلڈرن لائبریری بن گئی تو ا ماں
نے کہا گاؤں میں بھی ایک الگ سب کے لیے لائبریری بناؤ تاکہ ان بکس سے سب مستفید هوں . ماموں
رؤف کا بھی یہی خیال تھا کہ گاؤں میں ایک اچھی لائبریری ہو . بھائی طیّب اور راشد کے ساتھ
لائبریری کا کام شروع کیا تو ایک دن ا ماں کا چیک اپ کرانے کے لیے ملتان لے گئے تو پتہ چلا کہ ا
ماں کو کینسر ہے . پانچ مہینے کینسر جیسے موزی مرض سے لڑتے لڑتے آ خر ا ماں شکست کھا
گئیں . الله جنت میں جگہ دے .. آمین … بیشک ہم سب نے ایک دن اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے

اب پچھلے مہینے سے لائبریری کا دوبارہ کام سٹارٹ کیا ہے اور مکمل ہونے کے قریب ہے اس وقت
لائبریری میں سات ہزار سے زیادہ کتابیں ہیں . اب کوشش کی ہے کہ ادب سائنس فکشن ڈرامہ ایکشن
رومانوی صحت سفر مذہب، روحانی سائنس تاریخ ریاضی شاعری انسائیکلوپیڈیا مزاحیہ آرٹ سیریز
سوانح عمری کی ہر بنیادی اور مقبول کتاب لائبریری میں ہو, وقت کے ساتھ ساتھ بہتری کی کوشش ہو
گی .
نوجوانوں کے لیے مفت انٹرنیٹ اور پرنٹر کی سہولت بھی ہے تا کہ وہ ان لائن کسی بھی جا ب کے
لیے apply کر سکیں اور لائبریری میں بیٹھ کر ٹیسٹ انٹرویو کی تیاری کر لیں . ان تمام بکس پبلشرز
کو خطوط لکھے ہیں جو ا با جی اور ماموں کو ہر نئی بک بھیجتے تھے کہ اب آپ خورشید بی بی
وسیب لائبریری کے لیے بھی بکس بھیجا کریں .
پروجیکٹ آف ڈاکٹرنعیم کلاسرا ٹرسٹ …
ماڈل ولیج جیسل کلاسرا لیّہ …

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ