بریکنگ نیوز

سچن کی 10 نمبر کی جرسی ریٹائر کرنے کا فیصلہ

176239_1710131_updates.jpg

نئی دہلی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا ( بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل میچز میں 10 نمبر کی جرسی کو ‘غیر رسمی طور پر’ ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ وہی جرسی ہے جسے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر پہنا کرتے تھے اور اسے پہن کر انہوں نے اپنے کیریئر کے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

نومبر 2013 میں سچن ٹنڈولکر کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا 24 سالہ کیریئر اختتام پذیر ہوا تھا، انہوں نے 10 نمبر کی یہ جرسی آخری مرتبہ مارچ 2012 میں پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران پہنی تھی۔

اس کے بعد 5 سال تک یہ جرسی کسی نے نہیں پہنی اور پھر ممبئی کے فاسٹ بولر شاردل ٹھاکر نے گذشتہ برس اگست میں کولمبو میں اپنے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کے لیے 10 نمبر کی جرسی کا انتخاب کیا۔

تاہم اس پر ٹھاکر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، لوگوں کا کہنا تھا کہ ٹھاکر 10 نمبر کی جرسی پہن کر سچن بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مذکورہ جرسی پہننے پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ٹھاکر نے اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 54 نمبر کی جرسی پہنی۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا، ‘اس جرسی کو پہننے کی وجہ سے غیر ضروری تنازع کھڑا ہوتا ہے اور کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، لہذا بہتر یہی ہے کہ 10 نمبر کی جرسی کو غیر رسمی طور پر ریٹائر کردیا جائے’۔

مذکورہ عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ‘اگرچہ کھلاڑی اسے انڈیا اے ٹیم کے میچز کے دوران یا ڈومیسٹک میچز کے دوران پہن سکتے ہیں لیکن انٹرنیشنل میچز کے دوران اسے پہننے کی اجازت نہیں ہوگی’۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس سلسلے میں بھارتی ٹیم کے ٹاپ کھلاڑیوں سے بات کی اور انہوں نے اس پر اتفاق کیا کہ 10 نمبر کی جرسی کو ریٹائر کردینا چاہیے۔

واضح رہے کہ ممبئی انڈینز نے 2013 میں سچن ٹندولکر کی ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد 10 نمبر کی جرسی کو ریٹائر کردیا تھا۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ کسی ٹیم نے کسی مخصوص نمبر کی جرسی کو ریٹائر کیا ہو، ماضی میں متعدد فٹبال کلبز بھی ایسا کرچکے ہیں

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ