بریکنگ نیوز

جنگ ہوئی تو شمالی کوریا کی حکومت کا نام و نشان مٹادیں گے، امریکا

176243_7438504_updates.jpg

امریکا نے ایک مرتبہ پھر دھمکی دی ہے کہ اگر شمالی کوریا سے جنگ ہوئی تو اس کی وجہ پیانگ یانگ کی اشتعال انگیزی ہوگی تاہم جنگ کی صورت میں شمالی کوریا کی حکومت کا نام و نشان مٹادیں گے۔

شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد ہونے والے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران امریکی سفیر نکی ہیلے نے عالمی برادری کو مشورہ دیا کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کردیں۔

امریکی سفیر نے کہا کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک اور جوہری ہتھیاروں کے پروگرام سے نمٹنے کے لئے فوجی سمیت تمام آپشنز زیرغور ہیں تاہم ٹرمپ انتظامیہ سفارتی آپشن کو ترجیح دے رہی ہے۔

شمالی کوریا کا امریکا کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

نکی ہیلے نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو اس کی وجہ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی ہوگی جس کی مثال گزشتہ روز کا بیلسٹک میزائل تجربہ ہے تاہم جنگ شروع ہوئی تو پیانگ یانگ حکومت کو تباہ کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز چینی ہم منصب کو بھی فون کیا اور زور دیا کہ بیجنگ شمالی کوریا کو اشتعال انگیزی سے روکنے کے لئے تمام ذرائع استعمال کرے اور خاص طور پر شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی بھی بند کرے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بارے میں بتایا جارہا تھا کہ وہ امریکا میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے جوہری ریاست بننے کا تاریخی مقصد حاصل کرلیا ہے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ