بریکنگ نیوز

ختم نبوت کانفرنس چناب نگرکی رُوداد

om.jpg

ڈاکٹرعمرفاروق احرار
”برق وباراں”

اِن دنوں ملک میں تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے حکمرانوں کی ہوشیاری اورعوام کی بیداری کا ماحول گرم ہے۔حلف نامۂ ختم نبوت میں تحریف وتبدل اورپھر نئے سرے سے اُس کی بحالی اوردھرنوں کے بعدطرح طرح کی تبصرے جاری ہیں۔اِس پیش منظر میں مجلس احراراسلام پاکستان کے زیراہتمام چالیسویںدوروزہ ختم نبوت کانفرنس ،مسجداَحرارچناب نگرمیں منعقدہوئی۔جس میں پاکستان بھر سے تمام دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اورکارکنوں نے بھرپورشرکت دیکھنے میں آئی۔عوام کاجوش وجذبہ یکھ کر یہ احساس ہواکہ اگر قیادت مخلص ہوتو کارکن آج بھی جانی ومالی قربانی کے لیے تیار ہیں۔
ختم نبوت کانفرنس کی پہلی نشست11ربیع الاول کو ظہرکے بعدشروع ہوئی ۔جس سے نامورصحافی اوربزرگ احراررہنمامولانا مجاہدالحسینی مدظلہ’ نے خطاب فرمایا۔ بعدنمازعشاء ممتازرُوحانی شخصیت حضرت پیر ناصرالدین خان خاکوانی دامت برکاتہم کی زیرصدارت دوسری نشست کا آغازہوا۔جس سے حضرت سیدمحمدکفیل بخاری،عبداللطیف خالدچیمہ ،مولانا محمدصابرسرہندی،چودھری محمداسلام ،مولاناتنویرالحسن احرار،حضرت امیرشریعت کے پوتوں سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری اورمولاناسیدعطاء المنان بخاری نے خطاب کیا۔12ربیع الاول کو صبح مولانا محمدمغیرہ خطیب مسجداحرارنے درس قرآن دیا۔صبح نوبجے حسب روایت پرچم کشائی کی تقریب پروفیسرخالدشبیراحمدکی زیرصدارت منعقدہوئی۔جس سے سیدمحمدکفیل بخاری،نبیرئہ امیرشریعت،ابن ابوذرحافظ سیدمحمدمعاویہ بخاری،سیدعطاء اللہ شاہ ثالث بخاری،ظہیراحمدکشمیری،مولانا محمداکمل نے خطاب کیا،بعداَزاںپاکستان اورمجلس احرارکے جھنڈے لہرائے گئے اوراَحرارکا ترانہ پڑھاگیا۔صبح دس بجے کانفرنس کی پہلی نشست کی کارروائی شروع ہوئی۔جس کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیرحضرت صاحبزادہ مولانا خواجہ عزیز احمدمدظلہ'(خانقاہ سراجیہ)نے فرمائی۔مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر حافظ حمداللہ،جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرئوف فاروقی،مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد،ڈاکٹر عمرفاروق احرار،قاری محمد یوسف احرار،میاں محمد اویس ، مفتی صبیح الحسن ہمدانی ،قاری عبیدالرحمن زاہد،سید محمد زکریا شاہ ،افتخار احمد فخر، سیف اللہ خالد ،مولانا محمد وقاص سعید ایڈووکیٹ ،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سربراہ مولانا محمد الیاس چنیوٹی(ایم پی اے)،قاری شبیر احمد عثمانی ،جمعیت علماء اسلام کے نائب امیرمولانا عبدالخالق ہزاروی،ابن حضرت درخواستی مولانا فضل الرحمن درخواستی،مولانا تنویراحمد علوی،مولانا محمد سرفراز معاویہ،مولانا ملک خلیل احمد،مولانا محمد مطلوب چنیوٹی،مفتی محمدزبیربن مفتی محمد حسن،مولاناسید انیس احمد شاہ،سید مطیع الرحمن ہمدانی قصوری،مفتی زاہد محمود جوہر آباد،مولانا محمد شعیب،جماعت اسلامی کے رہنما سید نورالحسن شاہ اور چودھری محمد اسلام نے کانفرنس کی آخری نشستوں میں شرکت وخطاب کیا اور کہاکہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت کا تحفظ صرف ایمان کی اساس ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی حیات وموت کا مسئلہ بھی ہے ۔مقررین نے انتباہ کیا کہ حکومت آئین کی اسلامی دفعات کو ہر کچھ عرصے کے بعد چھیڑنے کا عمل مستقل بنیادوں پر ترک کردے ۔تمام مقررین نے انتخابی حلف نامے سے عقیدہ ختم نبوت والی عبارت کو حلف نامے سے اقرار نامے میں بدلنے کے عمل کو غلطی کی بجائے واردات قراردیا اورکہا کہ حلف نامے کی پرانی عبارت اور اس کی ذیلی شقیں 7بی اور سی بحال کرنے کا ہم خیر مقدم بھی کرتے ہیں اوریہ انتباہ بھی کرتے ہیں کہ قوم ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے سلسلہ میں اپنا مال ،جان اور عزت وآبرو قربان کردے گی لیکن ان مسائل پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی ۔قائداحرارحضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم شہدائِ اسلام اور شہدائِ ختم نبوت کے خون کے وارث ہیں اور وراثت کے تسلسل کو قائم رکھنا ہماراشیوہ ہے ۔سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ میں پوچھتاہوں کہ حلف نامے کو تبدیل کرنے میں حکومت وریاست کا کتنا نقصان ہوا اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟انہوں نے کہا کہ غیر ملکی دبائو کی وجہ سے ہماراعقیدہ بھی غیر محفوظ بنا دیا گیا ہے ۔ مولانا عبدالرئوف فاروقی نے کہا کہ مجلس احراراسلام عقیدئہ ختم نبوت کے محاذ پر 1929ء سے ڈٹی ہوئی ہے ،جس پر پوری قوم کو ناز ہے ۔سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ مجلس احراراسلام حکومت الہٰیہ کی داعی ہے ۔ابن ابوذرسید محمد معاویہ بخاری نے کہا کہ مجلس احرارکی سابقہ اور موجودہ قیادت نے عقیدے ،نظریے اور جماعت سے کبھی بے وفائی نہیں کی۔سید عطاء اللہ شاہ بخاری ثالث نے کہا کہ مجلس احراراسلام برصغیر میں تحریک ختم نبوت کی بانی جماعت ہے۔ احرارحق وصداقت کا قافلہ ہے یہ ہمیشہ جاری رہے گا ۔مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے نے کہا کہ ختم نبوت والے حلف نامے میں تبدیلی اور 7بی اور7سی کے نکالے جانے میں سو فیصدقادیانیوں کا خفیہ ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اپنے اردگرد غور سے دیکھیں کہ قادیانیوں اور دین دشمن عناصر نے اُن کا گھیرائو کررکھا ہے۔کانفرنس کے اختتام پر ہزاروں فرزندانِ اسلام ،مجاہدین ختم نبوت اور سرخ پوشانِ احرارنے دعوتی جلوس نکالا۔ یہ فقید المثال جلوس اور اُس کے شرکاء مسجد احرار،چناب نگر سے جب روانہ ہوئے تو تاحدِ نظر انسانوں کاٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا۔ جلوس کے شرکاء نہایت پرامن تھے۔ جلوس جب اقصیٰ چوک پہنچا تو وہاںسید عطاء المنان بخاری نے کی۔ وہاں سے جب جلوس قادیانی مرکز اِیوان محمود پہنچا توجلوس بہت بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کرگیا۔ اس موقع پر قائد احرارحضرت سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ’ ،عبداللطیف خالد چیمہ،سید محمد کفیل بخاری،ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری،مولانامحمد مغیرہ اور مولانا تنویر الحسن نے خطاب کیا اور قادیانیوں کو دعوتِ اسلام کا فریضہ دہرایا ۔ اس موقع پر جلوس میں حضرت پیر طریقت سید جاوید حسین شاہ صاحب،حافظ عمار یاسر،قاری شبیر احمد عثمانی سمیت ملک بھر سے علماء کرام ،مشائخ عظام ،دانشوراورصحافی بھی موجود تھے۔ جلوس کے دوران چناب نگرکے تمام بازار اور مارکیٹیں بند ہوگئی تھیں۔ پولیس اور قانون نافذکرنے والوں کی بھاری نفری جلوس کے ہمراہ رہی، جبکہ میاں محمد اویس ،مولانا فیصل متین،سید عطاء المنان بخاری،حکیم محمد قاسم ،مولانا محمد اکمل ،محمد اشرف علی احرار،علی اصغراور کئی دیگر رہنما جلوس کی اپنی سیکورٹی کی سخت نگرانی کررہے تھے ،جس کی بدولت جلوس میںکوئی بد نظمی پیدا نہ ہوئی اورکوئی منفی نعرہ نہ لگا ۔اس موقع پر 1122کا عملہ بھی چوکس رہا۔ جلوس کا اختتام لاری اڈا چناب نگر پر ہوا ۔جہاں احرارکے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کرائی اور قافلے پر امن اور منظم طور پر واپس اپنے شہروں کی طرف روانہ ہوگئے۔ قافلوں کی گاڑیوں پر مجلس احراراسلام کے سرخ پر چم اور بینرز آویزاں تھے۔ بعدازاں مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عمر فاروق احرار نے کانفرنس کی قراردادیں پریس کو جاری کیں ۔اس طرح یہ یادگارکانفرنس اورریلی اپنے اختتام کو پہنچی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ