بریکنگ نیوز

فضائی آلودگی: سری لنکن کے بعد بھارتی ڈاکٹر بھی دہلی ٹیسٹ جاری رکھنے کے مخالف

176477_709620_updates.jpg

نئی دہلی ٹیسٹ میں مہمان سری لنکن ٹیم کی جانب سے اسموگ کے باعث سانس لینے میں مشکلات کی شکایت کے بعد بھارت میں نئی بحث چھڑ گئی اور اب بھارتی ڈاکٹروں نے بھی نئی دہلی ٹیسٹ جاری رکھنے کی مخالفت کردی۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلا جارہا ہے۔

میچ کے تیسرے روز شدید اسموگ کی وجہ سے سری لنکن کھلاڑیوں کی شکایت پر 3 مرتبہ میچ روکنا پڑا۔

مہمان ٹیم کے کھلاڑی شکایت کرتے رہے ہیں کہ انہیں سانس لینے میں مشکلات پیش آرہی ہے جب کہ دو کھلاڑیوں کو قے بھی ہوئی تاہم اس کے باوجود امپائرز نے دہلی ٹیسٹ جاری رکھا۔

دوسری جانب انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے امپائرز کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور خبردار کیا ہے کہ موجودہ فضائی آلودگی میں میچ جاری رکھنا کھلاڑیوں کی جان کے لئے خطرے کا سبب بن سکتا ہے۔

دہلی کی فضائی آلودگی نے سری لنکن کھلاڑیوں کو ماسک پہننے پر مجبور کردیا

میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) پر زور دیا ہے کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے بعد نئی دہلی میں میچز کرائے جانے کے فیصلے پر بھی نظرثانی کی جائے۔

انڈیشن میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر کے کے اگروال کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی وجہ سے یہاں میچز نہیں ہونا چاہییں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کو بھی فضائی آلودگی کے حوالے سے پالیسی واضح کرنی چاہیے۔

دوسری جانب دہلی میں فضائی آلودگی اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل پر بی سی سی آئی حکام نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے جب کہ سری لنکن کھلاڑیوں پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ وہ دہلی ٹیسٹ میں شکست سے بچنے کے لئے بہانے کر رہے ہیں۔

امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر پیر کے روز دہلی کے شہریوں کو تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں کیوں کہ فضائی آلودگی مقررہ حد پی ایم 2.5 سے تجاوز کر گئی ہے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ