بریکنگ نیوز

عدالتی فیصلہ تاریخی ہے، 3 سال سے دُہری جنگ لڑ رہے ہیں: طاہر القادری

417568_78829957.jpg

شہباز شریف نے خود جسٹس باقر نجفی کمیشن بنایا، قاتلوں کی نشاہدہی کی وجہ سے رپورٹ کو دبا دیا گیا: سربراہ عوامی تحریک کی نیوزکانفرنس

لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے عدالتی فیصلہ تاریخی ہے، 3 سال سے دہری جنگ لڑ رہے ہیں، دھرنے کے دوران ہم نے شریف برادران کا استعفیٰ مانگا تھا اور اپنے مطالبات سے پیچھےنہیں ہٹے۔

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں قاتلوں اور قتل کا حکم دینے والوں کی نشاندہی ہوئی، ہم نے دھرنا ختم کر کے قانونی جنگ کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا ہم نہیں چاہتے تھے کہ ان کے اقتدار میں فیصلہ ہو، کیس میں تاخیر پیدا کرنے کی حکمت عملی اپنائی گئی لیکن ہمیں یقین تھا انصاف کا راستہ کھلے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ برقرار

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا جسٹس باقر نجفی کمیشن کی تمام کارروائی یک طرفہ تھی، تحقیقات میں صرف حکومت پیش ہوئی۔ انہوں نے کہا ہم اپنےاصولی موقف پرقائم تھے کہ شہباز شریف استعفیٰ دیں، 17 جون کے واقعے کا مقدمہ اس وقت کے آرمی چیف کی مداخلت پر 28 اگست کو درج ہوا۔ سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا رپورٹ میں حکومت پنجاب کو قتل عام کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا عدالتیں جو درخواستیں مسترد کرتی تھی ہم اس کیخلاف اپیل کرتے تھے، پر امن طور پر قانونی جنگ کو جاری رکھا۔ انہوں نے کہا لاہورہائیکورٹ نےمظلوموں کی داد رسی کی ہے، درخواست گزاروں کو فوری رپورٹ کی کاپی دینےکا حکم دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ