بریکنگ نیوز

افغان جنگ خطرناک موڑ پر: اب فیصلہ کرنا ہو گا

417512_14222248-1.jpg

امریکی وزیر دفاع کا دورہ پاکستان ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب افغانستان میں جنگ کے شعلے خطر ناک حدوں کو چھو رہے ہیں۔

لاہور: (تجزیہ: احمد رشید) امریکی وزیر دفاع کا دورہ پاکستان ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب افغانستان میں جنگ کے شعلے خطر ناک حدوں کو چھو رہے ہیں۔ پاکستان کا ہمیشہ مو قف رہا ہے کہ امریکہ دہشتگردوں کیخلاف خفیہ اطلاعات کا تبا دلہ نہیں کر رہا، مشرف دور میں امریکہ کی جانب سے انٹیلی جنس شیئرنگ کی گئی تھی بلکہ ڈورن حملوں کے اڈے پاکستان کے اندر تھے جہاں سے فاٹا میں بمباری کی جاتی تھی۔چند روز پہلے ایک خطرناک بات ہوئی ،پاکستان کے اندر ایک ڈرون حملہ ہوا مگر پاکستان خاموش رہایہ نہیں بتایا گیا کہ اس حملے میں انٹیلی جنس شیئرنگ تھی یا امریکہ نے پہلے حملے کی وارننگ دی تھی یا یہ ایک سرپرائز حملہ تھا۔

در اصل افغانستان کا مسئلہ بہت پیچیدہ ہو گیا ہے ۔اب اس میں صرف پاکستان یا امریکہ ملوث نہیں بلکہ ایران بھی شامل ہے اس بارے میں بہت سی شکایتیں ہوئی ہیں کہ ایران بھی طالبان کو پناہ دے رہا ہے ۔طالبان کے روس اور وسطی ایشیا کے ممالک کے ساتھ بھی رابطے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے پاکستان کے بغیر کسی کے ساتھ رابطے نہیں ہیں، ایران کے ساتھ ان کی بات چیت نہیں ،روس کے ساتھ خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی دشمنی ہے اور افغانستان کے بارے میں ان کے مابین کوئی تعاون نہیں ہے۔

پاکستان کی طرح امریکہ کے بھی خطے میں کم دوست رہ گئے ہیں ،پاکستان کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ نہیں ہورہی اور اس وجہ سے دونوں طرف اور پیچیدہ حالات ہوسکتے ہیں مگر میں کافی عرصہ سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان کو بھی پہل کرنی چاہئے دنیا یہ چاہتی ہے کہ پاکستان کی مدد سے افغان حکومت اور طالبان کے مابین بات چیت شروع ہوسکے طالبان کے بزرگ یہیں بسے ہوئے ہیں یا پھر وہ ہمارے رابطے میں ضرورہیں اور ابھی تک فیصلے وہی کر رہے ہیں مذاکرات شروع نہ ہونے کی مختلف وجوہات ہیں ۔طالبان کہتے ہیں وہ افغان صدر اشرف غنی سے پہلے امریکیوں سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں جبکہ امریکی ان کے ساتھ مزید بات چیت پر آمادہ نہیں ، وہ کہتے ہیں طالبان کابل سے مذاکرات کریں ۔دوسری وجہ یہ ہے کہ جنگ خطرناک صورتحال میں جاری ہے ،طالبان خودکش حملے کر رہے ہیں ،امریکی بمباری بڑی خطرناک ہے جو امریکہ نے پانچ چھ سال سے نہیں کی تھی ،افغانستان میں جاری جنگ ایک خطرناک موڑ پر آچکی ہے ۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ