بریکنگ نیوز

امریکی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیا

trump-3.jpg

ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر کے مشرق وسطیٰ میں امن کا خواب چکنا چور کر دیا۔ امریکی صدر نے سفارتخانہ منتقل کرنے کے اعلامیے پر بھی دستخط کر دیئے۔

واشنگٹن: امریکی صدر نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں نئے تنازعے کی بنیاد رکھ دی۔ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ یہ ایک اتحادی کو تسلیم کرنے کے لیے علاوہ اور کچھ نہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ اقدام امریکہ کے بہترین مفاد جبکہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیامِ امن کے لیے ضروری تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر دونوں فریق اس بات پر راضی ہو جائیں تو امریکہ دو ریاستی حل کا حامی ہے، ہماری سب سے بڑی امید امن ہی ہے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے امریکی سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنے کے احکامات پر دستخط بھی کیے۔ امریکی سفارتخانے کے مقبوضہ بیت المقدس منتقل ہونے کا عمل چھ ماہ بعد شروع ہو گا۔ اس اقدام سے امریکہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو 20 دسمبر تک اسرائیل، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ