بریکنگ نیوز

انوشکا اہلخانہ کے ساتھ اٹلی روانہ، ویرات سے شادی کی خبریں پھر گرم

176606_8522393_updates.jpg

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کی اہلخانہ کے ہمراہ اٹلی روانگی نے ایک مرتبہ پھر بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی سے ان کی شادی کی خبروں کو بڑھاوا دے دیا ہے۔

انوشکا اور ویرات کی شادی کی خبریں کافی عرصے سے گرم ہیں، رواں ہفتے ان خبروں نے مزید زور پکڑا، جب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی اگلے ہفتے طے پاگئی ہے اور شادی کی تقریبات آئندہ ہفتے 9، 10 اور 11 دسمبر کو یورپی ملک اٹلی میں ہوں گی۔

رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ شادی میں کسی بھی کرکٹ اسٹار کو مدعو نہیں کیا گیا، لیکن اٹلی سے واپسی کے بعد 21 دسمبر کو ممبئی میں انوشکا اور ویرات کوہلی کی جانب سے ریسیپشن دیا جائے گا۔

تاہم انوشکا کے ترجمان نے ان خبروں کو سراسر غلط قرار دے دیا تھا، دوسری جانب ویرات کوہلی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

اور اب گذشتہ رات انوشکا شرما کی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اٹلی روانگی سے یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ شاید شادی کے حوالے سے آنے والی میڈیا رپورٹس درست ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات (7 دسمبر) کی رات انوشکا شرما کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ ممبئی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا، جہاں سے انہوں نے اٹلی کے شہر میلان جانے کے لیے فلائٹ لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا نے نا تو خود میڈیا سے بات کی اور نا ہی ان کے والد اجے کمار شرما نے کسی سوال کا جواب دیا اور میڈیا کو نظر انداز کرتے ہوئے جلدی سے ایئر پورٹ کے اندر داخل ہوگئے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ