بریکنگ نیوز

ملک بھرمیں شدید سردی کی لہربرقرار،کراچی میں گرد آلود ہوائیں

352171-KHIDuststorminkarachiJalalQureshi-1332177084-706-640x480-640x480.jpg

اسلام آباد / کراچی : ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے، کوئٹہ، گلگت، وزیرستان، قلات میں درجہ حرارت منفی چھ سے دس ڈگری، جب کہ اسکردو میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں رات سے تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج انتہائی تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر حصوں کی بات کی جائے تو مختلف علاقوں میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے، کوئٹہ، گلگت، وزیرستان، قلات میں درجہ حرارت منفی چھ سے دس ڈگری، جب کہ اسکردو میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق سمندری طوفان اوکھئی کا بھارت میں گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد اس کا زور ٹو ٹ تو گیا ہے تاہم اس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کراچی میں تیز ہوائیں چلیں گی۔ ذرائع موسمیات کے مطابق مخالف سمت سے تیز ہوائیں چلنے کے باعث موسم دوپہر تک گرد آلود رہنے کا امکان بھی ہے۔

دوسری جانب قلات اور اطراف کے علاقوں میں بھی موسم شدید سردی کی لہر برقرار ہے، قلات میں بھی منفی10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کا زور رہا اور دالبندین میں منفی5، نوکنڈی میں منفی2،ژوب اور پنجگور میں منفی1، خضدار میں 1اور سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

موسمیات رپورٹ کےمطابق بلوچستان میں آج بھی موسم شدید سرد رہے گا اور سردی کی یہ لہر آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ