بریکنگ نیوز

ملک نعیم خان سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا

IMG_4303-1.jpg

تحریر طاہر ملک

ملک نعیم سیاستدانوں کی اس پودے سے تعلق رکھتے ہیں جو 85 کے غیر جماعتیں انتخابات میں نمودار ہوئے اور جلد ہی اپنی صلاحیتوں اور خاندانی پس منظر کی بنا پر قومی سیاست میں جگہ بنا گئے ان کے والد مرحوم بریگیڈر تھے خاندان علاقائی روایات کے مطابق فوج سے منسلک تھا پنجاب یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوئے تو نوجوانی میں ھی سیاست میں ان وارد ہوئے خوشاب کی سیاست میں اس وقت ٹوانے اور ملک کرم بخش اعوان معروف صحافی عبد القادر حسن کے بھائی میاں سلطان اعوان جیسے روائتی سیاستدانوں کا طوطی بولتا تھا ۔

ایسے میں ملک نعیم کا خوشاب کی سیاست میں جگہ بنانا ایک حیرت انگیز امر تھا ۔عوام نے محبت نچھاور کی اور یوں وہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

جلد ہی ان کا شمار میاں نواز شریف کے پانچ پیاروں میں ہونے لگا ۔ محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت کو گرانے کے لئے اس وقت کی ایجنسیوں نے آپریشن مڈ نائٹ جیکال ترتیب دیا میجر عامر اس کے روح رواں تھے ملک نعیم کے ذمہ اراکین اسمبلی کی جوڑ توڑ تھی آپریشن ناکام ھوا اور اس میں ملوث کرداروں کو خفت کا سامنا کرنا پڑا ۔میاں نواز شریف کی حکومت آنے کے بعد ملک نعیم کابینہ میں وزیر تجارت مقرر ہوئے ۔ملک نعیم نے خوشاب کے عوام سے مسلسل رابطہ رکھا ۔اور بے پناہ ترقیاتی کام کروائے ۔ملک نعیم کے بھانجے ملک عمر اسلم قائد اعظم یونیورسٹی میں ھم عصر تھے ان سے اسی زمانے میں نیاز مندی کا رشتہ استوار ہوا ۔بعدازاں جب میں جرمنی تعلیم کی غرض سے گیا تو ملک نعیم کے جوہر آباد سے تعلق رکھنے والے سیاسی رفیق حکیم عتیق الرحمان کی صحبت میسر آئی حکیم عتیق الرحمن نے ملک نعیم کی انسان دوستی اور غریب پروری کے لاتعداد واقعات سنائے ۔ملک نعیم غیر شادی شدہ تھے دوران وزارت انہیں کمر کی تکلیف شروع ہوئی کمر کے مہروں کا علاج اور آپریشن کے باوجود انہیں افاقہ نہ ہوا میونخ جرمنی سے بھی علاج کرایا لیکن ان کی صحت بگڑتی چلی گئی دراز قد وجیہہ نوجوان ھڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا وزن دن بدن کم ہوتا چلا گیا اور یوں وہ صاحب فراش ہوگئے لاھور اپنی ھمشیرہ کے گھر منتقل ہوگئے قریبی دوستوں سیاستدانوں پارٹی راھنماوں نے انہیں فراموش کردیا ۔1997 کے انتخابات میں ملک نعیم نے بستر علالت سے اپنے بھانجے عمر اسلم کو نامزد کیا عوام نے اسے بھاری اکثریت سے رکن اسمبلی منتخب کیا ۔بعد کے انتخابات میں ملک نعیم خان کے رشتے دار آپس میں دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ملک طاہر سرفراز اعلی سرکاری افسر اور ملک نعیم کے بھانجے ہیں ان کی اہلیہ سمیرا اعوان نواب آف کالاباغ کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں ۔یہ لوگ قاف لیگ میں شامل ہونے جنرل مشرف کے اتحادی بنے ۔اور ملک عمر اسلم ن لیگ سے منسلک رھے میاں نواز شریف کے پاکستان واپس آنے پر قاف لیگ کے بہت سے لوگ ن لیگ کے ھمرکاب بنے سمیرا ملک بھی انہیں میں سے تھیں ۔ان کے ن لیگ میں شامل ھونے اور ٹکٹ ملنے پر ملک عمر اسلم تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔
سمیرا ملک پر جعلی ڈگری کا کیس چلا اور وہ نااہل قرار پائیں ان کے بیٹے ملک عزیر ان کی جگہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے
ملک نعیم کو اسکی قیادت نے جیتے جی فراموش کردیا شریف خاندان اور دیگر راھنما کبھی عیادت کو نہ گئے اکثریت رشتہ دار اپنی سیاسی دھڑہ بندیوں میں کھو گئے اور ایک دن ملک نعیم دنیا سے آنکھیں موڑ گیا ۔واقعی سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا ۔۔۔
طاہر ملک

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ