بریکنگ نیوز

انوشکا اور ویرات کو اٹلی میں شادی کا مشورہ کس نے دیا؟

176842_9029600_updates.jpg

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی اور خوبرو اداکارہ انوشکا شرما اٹلی کے شہر میلان میں رشتہ اذواج میں منسلک ہوئے، جس کا مشورہ انہیں فلم ساز ادتیہ چوپڑا نے دیا تھا۔

فلم ساز ادتیہ چوپڑا نے ہی انوشکا کے فلمی کیریئر کا آغاز کروایا تھا، انوشکا کی پہلی فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ تھی، جس کے ہدایت کار اور فلم ساز ادتیہ چوپڑا تھے اور اسی وقت سے انوشکا سے ان کے تعلقات کافی مضبوط ہیں۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ڈی این اے کی ایک رپورٹ کے مطابق انوشکا نے جب ادتیہ سے اپنی شادی کے بارے میں مشورہ کیا تو انہوں نے بھارت میں شادی کرنے سے صاف منع کرتے ہوئے کہا کہ یہاں شادی کرنا انتہائی مشکل ہوجائے گا کیونکہ یہاں میڈیا کی رسائی بہت آسان ہے اور پاپارازی (فوٹوگرافرز) کی وجہ سے ایک دیسی شادی تماشا بن جائے گی۔

ویرات اور انوشکا کو ’شادی مبارکباد‘ کا تانتا بندھ گیا

یہی وجہ ہے کہ انوشکا شرما نے ادتیہ چوپڑا کے مشورہ پر سنجیدگی سے عمل کرتے ہوئے اٹلی میں شادی رچائی، اس موقع پر صرف 44 کے قریب اہل خانہ اور قریبی دوست موجود تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی 21 دسمبر کو دہلی اور 26 دسمبر کو ممبئی میں ریسیپشن رکھیں گے جن میں بھارتی شوبز اسٹارز،کرکٹ اسٹارز اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ