بریکنگ نیوز

یہ پاسپورٹ اسرائیل میں بھی کارآمد ہے!

received_1845797312114948.jpeg

تحریر :شاہد حمید

اطلاع ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل میں اندرون خانہ اعلی سطحی کچھڑی پک چکی ہے اور رفتہ رفتہ میڈیا پر اس پروان چڑھنے والی محبت کی کہانی آشکار ہونا شروع ہو رہی ہے۔ یسرائیل کارٹز کی اس خواہش کا اظہار کے سعودی حکام سرکاری طور پر اسرائیلی اعلی حکام کو ریاض میں مدعو کریں اس بات کی نشاندہی کر تا ہے کہ سعودی عرب کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لئے فضا کو ہموار کر رہا ہے۔اور اگر ایسا ہی ہے تو شاید مشرق وسطی میں اسرائیل کو ایک باضابطہ مقام حاصل ہو جائے گا۔اگرچہ ااس کے لئے سعودی شرائط کا اندازہ لگانا فی الوقت مشکل نظر آتا ہے۔تاہم شرائط کچھ بھی ہوں آنے والے چند ماہ نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔
جنرل آئنزنکوٹ جو اسرائیلی فوج کے سربراہ ہیں گزشتہ ماہ اسی سلسلے کی ایک کڑی کو بیان کر چکے ہیں جس میں اسرائیل سعودی عرب کو مشرق وسطی میں ایران کی حمایت یافتہ قوتوں کے بارے میں خفیہ معلومات تک رسائی دے گا جس سے بادی النظر میں سعودی عرب کی قومی سلامتی کو درپیش خطرات کو کم کیا جا سکے گا۔گویا سعودی حکومت کو اسرائیل اور ایران میں سے کسی ایک کے چناؤ کا فیصلہ کرنا ہے۔اور لگتا یوں ہے کہ قرعہ اسرائیل کے حق میں ہی نکلنے والا ہے۔
مشرق وسطی میں تو خیر جو ہو رہا ہے وہ ہوانہوں نے کون سا ہم سے پوچھ کے اسرائیل سے پینگیں بڑھانی شروع کی ہیں لیکن اس کے اثرات بالواسط اور بلاواسط وطن عزیز میں پڑنے کا اندیشہ ضرور ہے۔جس کی ایک اہم وجہ عوام کی سرزمین حجاز اور قبلہ اول سے بے نظیر الفت اور محبت ہے۔ایسی صورت میں اگر سعودی عرب کی جانب سے آزادانہ طور پر اسرائیل کو حمایت دینے کا عمل کھل کر سامنے آ جاتا ہے تو ایک پیچیدہ صورت حال پیدا ہونے کا احتمال ہے۔مثلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تو مسجدوں اور جلسے جلوسوں میں بیٹھ کر گالیا ں دی جا سکتی تھیں کہ اس سے اپنا سفارت خانہ یروشلم میں منتقل کر کے مسلم امہ پر وار کیا ہے لیکن ایسی صورت حال میں جب سعودی عرب کی جانب سے ایسے عمل کے بعد کوئی قابل دید اور واضح پوزیشن اپنایا جانا نظر نہ آتا ہو بلکہ خود بھی تعلقات استوار کرنے کی چاہ موجود ہو تو غریب اور سچے مسلمان کسے گالی دیں گے؟؟او عر صہ دراز سے فلسطین کے حقوق کی جنگ میں شامل وطن عزیز اپنی خارجہ پالیسی میں نئی مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔اور ڈر تو یہ ہے کہ کسی دن پاسپور ٹ پر یوں لکھانظر نہ آئے” یہ پاسپورٹ اسرائیل میں بھی کارآمد ہے”

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ