بریکنگ نیوز

سولہ دسمبر دو ہزار چودہ

IMG_4303-1.jpg

طاہر ملک

وہ منحوس دن جب دھشت گردوں نے امن کے گہوارے اور علم کی درسگاہ کو نشانہ بنایا معصوم طالب علموں اور استاتذہ کو نشانہ بنایا اس واقعہ نے نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا۔ دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں اس دھشتگردی کی مذمت میں پر امن مظاہرے ہوئے ۔ان مظاہروں میں کئی سربراہان مملکت شوبز سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔اس واقعہ کے بعد شام کو طلبہ نے فون اور پیغامات کے دیگر ذرائع سے اس واقعہ کی شدید مذمت کرنا شروع کردی طلبہ کی رائے تھی کہ پورے ملک کو خوف کی فضا نے گھیر رکھا ھے لوگ ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں لہزا خوف کی اس فضا کو ختم کرنے کے لئے دھشتگردی کی مزمت اور پشاور اےپی ایس کے بچوں سے یکجہتی کے لئے نمل یونیورسٹی میں پر امن ریلی نکالی جائے اور شہید ہونے والوں کے لئے دعا کی جائے میں نے طلبہ کی اس رائے کی پر زور تائید کی اور اس میں استاتذہ کی جانب سے بھرپور شمولیت کا وعدہ کیا ۔اگلے روز طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔وہ گھر سے پوسڑ اور بینر تحریر اور تیار کرکے لائے تھے ۔کلاسوں کے درمیان وقفے میں جلوس شروع ہوا طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا قومی جزبہ سے سرشار طلبہ نے یونیورسٹی کے مختلف اطراف میں جلوس کو لیجایا گیا یونی ورسٹی کے باہر جلوس نائنتھ ایونیو تک جا کر واپس پہنچا جہاں نمل یونیورسٹی کی مسجد کے سامنے ریکٹر نمل جنرل ر ضیا نجم نے دلگداز انداز میں پر اثر تقریر کی ۔جس کے بعد شعبہ عربی کے پروفیسر ابوبکر بھٹہ نے جامع اور مفصل دعا کرائی۔ جلوس کے بعد یونیورسٹی کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ر طارق قریشی نے طلب کیا اور جلوس کے حوالے سے انتہائی سخت لہجے میں ناگواری کا اظہار کیا اور پوچھا کہ کیا آپ نے اس ضمن میں ھم سے اجازت لی تھی ۔یہ سننا تھا کہ میں حیرت اور غصہ کی کیفیت پر قابو پاتے ہوئے ان سے ھم کلام ہوا کہ بجائے اس کے کہ آپ طلبہ اور اساتذہ کے اس قومی اور انسانی جذبے کی ستائش کرتے ۔ آپ ھم سے جواب طلبی کر رھے ھیں اگر میرے ملک پر وطن دشمنوں کا حملہ ھو طلبہ اور استاتذہ نشانہ ھوں تو کیا میں اس کی مذمت کے لئے اجازت طلب کروں گا ۔لیکن اگلے ھی روز مجھے جواب طلبی کا خط محسوس ہوا ۔دھشت گردی کی مذمت اور اس کے خلاف جنگ کو جیتنے کے سوا ھمارے پاس کوئی چارہ نہیں لیکن ھمیں بیوروکریسی اور طاقتور اشرافیہ کی بلا شرکت غیرے قومیت پرستی پر اجارہ دارانہ سوچ کو ختم کرنا ہوگا ۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ