بریکنگ نیوز

کراچی میں یوتھ کانفرنس کا انعقاد

WhatsApp-Image-2017-12-18-at-1.13.46-PM.jpeg

تحریر ربنواز بلوچ
کراچی میں یوتھ کانفرنس (پاکستان میں یوتھ کیلئے مواقع اور درپیش مسائل )
کانفرنس کے روح رواں صدر پیپلز یوتھ سندھ جاويد ناياب لغاری رہے، مشاورت میں جناب سید سردار احمد شاہ وزیر سیاحت، ثقافت اور نوادرات، جناب عابد بھیو وزیر بہبود نوجوان، جناب قاسم سراج سومرو صدر پیپلز کلچرل ونگ سندھ، محمود جونیجو، شفقت میرانی، ماجد آغا، سعد اللہ شیخ، مسرور راجپر اور شاہ جہان شیخ، ریاض بلوچ، فیصل میندھرو، اور عاطف بلوچ تھے.
چونکہ یہ پیپلزیوتھ سندھ کے نوجوان اور باصلاحيت صدر جاوید نایاب لغاری کے جانب سے پہلا بڑا ایونٹ تھا، اور ہم نے اس ایونٹ کو شاندار بنانے کا تہیہ کر رکھا تھا. ہم نے سب سے پہلے ایک کور گروپ بنایا جس نے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا
چونکہ ہم سب کام اور کام پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے تمام کاموں کے ڈوائیڈ کردیا، اور سب اپنے اپنے کاموں میں مگن ہوگئے.
دن رات کی محنت اور کوششوں کے بعد وہ دن آگیا جس دن کانفرنس ہونی تھی
کانفرنس والے دن نوجوانوں سے آڈیٹوریم کچھا کھچ بھرچکا تھا
ہماری توقع سے زیادہ نوجوانوں نے شرکت کی.
پروگرام کی شروعات تلاوت قرآن پاک سے ہوئی، تلاوت قرآن پاک کی سعادت عبدالصمد بروہی نے حاصل کی،
کانفرنس کی میزبانی کے فرائض مسرور راجپر نے ادا کیئے
کانفرنس کی مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی اور صدر پیپلزپارٹی وومن ونگ محترمہ فریال ٹالپر تھیں
دیگر شرکاء میں صدر پیپلزپارٹی سندھ نثاراحمد کھڑو ، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین مولابخش چانڊيو، نائب صدر پیپلز پارٹی سندھ ممبر قومی اسمبلی محترمہ نفیسہ شاہ صاحبہ ، وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ، وزیر سیاحت اور ثقافت سید سردار احمد شاہ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، وزیر کچی آبادی غلام مرتضٰی بلوچ، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی، نائب صدر پیپلز پارٹی سندھ راشد ربانی، صدر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی، ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، وزیر کچی آبادی اور صدر پیپلزپارٹی ضلع ملیر غلام مرتضٰی بلوچ، صدر پیپلزپارٹی منارٹی ونگ لال چند نائب صدر پیپلز پارٹی سندھ راشد ربانی، صدر پیپلز کلچرل ونگ سندھ قاسم سراج سومرو، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، سینئرصحافی اور کالم نگار وسعت اللہ خان، نادر نبیل گبول، وائس چیئرمین ضلع کاؤنسل سجاول ارباب کامران وزیر میمن اور دیگر نے شرکت کی.
تلاوت قرآن پاک کے بعد صدر پیپلز یوتھ سندھ جاويد ناياب لغاری نے ویلکم خطاب کیا، تمام رہنماؤں،کارکنوں اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا، جن کی محنت سے یہ پروگرام تاریخی اور کامیاب رہا
اس کے بعد آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے شرکاء کو آرٹس کونسل آنے پر ویلکم کیا
اس کے بعد صدر پیپلز کلچرل ونگ سندھ قاسم سومرو نے پیپلزیوتھ سندھ کو شاندار پروگرام کرنے پر مبارک باد دی، کہا ایسے پروگرام نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اچھے ثابت ہوں گے، پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ بھی نوجوان ہے اور نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہے.
سب سے اہم خطاب وسعت اللہ خان نے کیا، اور وہ خطاب تمام مقررین کا موضوع بھی رہا
وسعت اللہ خان نے کہا ایسے پرجوش آڈینس اور مکمل بھرا حال بہت عرصہ بعد دیکھ رہا ہوں، عجیب خوشی محسوس کررہا ہوں.
وسعت اللہ خان نے پیپلزپارٹی کی تاریخ اور پیپلزپارٹی کی جدوجہد پر کھل کر روشنی ڈالی، جمہوریت اور ڈکٹیٹر شپ میں نوجوانوں کے کردار پر بھی خیالات کا اظہار کیا
اس کے بعد وزیر سیاحت اور ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے ولولہ انگیز خطاب کیا، نہ صرف وسعت صاحب کو جواب دیا پر نوجوانوں کو آنے والے درپیش مسائل کے بارے بھی آگاہ کیا. کہا صوفیاء کی سرزمین پر ہم سب ایک دوسرے کی تنقید کھلے دل سے سنتے ہیں اور تنقید کو اصلاح سمجھتے ہیں. سردار شاہ نے تھوڑے وقت میں جاوید نایاب کی کارکردگی اور نوجوانوں کے لئے کوششوں کو سراہا.
اب سید نفیسہ شاہ صاحبہ کی باری تھی، نفیسہ شاہ صاحبہ جو انتہائی پڑھی لکھی دانشور سیاستدان ہیں نے ٹو د پوائنٹ یوتھ کے مسائل پر توجہ رکھی، اور پیپلزپارٹی میں نوجوانوں کی شمولیت ان کے کردار، ان کے مسائل پر بات کی.
وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے جوشیلی انداز میں کہا
ہم بلاول بھٹو کے سپاہی ہیں
ہم نے سندھ سے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کئے ہیں
پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے نوجوان جیالا کے جوش و خروش کو بھرپور داد دیا
اور جوشیلے انداز میں نعرے بھی لگوائے
اس کے بعد باری تھی محترم مولابخش چانڈیو کی
جنہوں نے مدلل انداز سے پیپلزپارٹی کی تاریخ سے نوجوانوں کو آگاہ کیا
اپنی اور پیپلزپارٹی کے دیگر ساتھیوں کے جدوجہد بارے آگاہ کیا، کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے ساتھی رہی
جس طرح بینظیر بھٹو نے دلیری کے ساتھ ملک میں انتہاپسندی کا مقابلہ کیا اور مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئی
اب اللہ نوجوان رہنما بلاول بھٹو کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور نوجوانوں کی قیادت کرتے رہیں
صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار احمد کھڑو نے اپنی تقریر میں کہا ہم سے بہت غلطیاں ہوتی رہتی ہیں، لیکن جو اچھا کام ہوا ہے وہ ہے ہم نے نوجوانوں کی صدارت کیلئے درست نوجوان کا انتخاب کیا ہے جس نے نوجوانوں میں نئیں روح پھونک دی ہے، جاوید نایاب لغاری کو اب ایسے پروگرام ڈویژن اور ضلع سطح پر بھی کرنے چاہئیں
اب آخر میں مہمان خصوصی صدر پیپلزپارٹی وومن ونگ میڈم فریال ٹالپر نے شاندار پروگرام منعقد کرنے پر صدر پیپلز یوتھ سندھ جاويد ناياب لغاری کو مبارکباد دی، کہا میں ائندہ ایسے پروگرام میں شرکت کرتی رہوں گی، اور ان پروگرامز میں آپ کے سوالات ہوں گے اور ہم جواب دیں گے، پیپلز پارٹی کے آئندہ کی حکمت عملی بارے آگاہ کیا. اس کے بعد پیپلز پارٹی کے پچاس ویں یوم تاسیس کےحوالے سے پچاس پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا
صدر پیپلز یوتھ سندھ جاويد ناياب لغاری نے محترمہ فریال ٹالپر کو چادر پہنائی اور شیلڈ پیش کی.
اور یوں اس طرح پیپلز یوتھ کی اس شاندار ایونٹ کا اختتام ہوا. اور پھر مبارکبادوں کا نا ختم ہونے والا سلسہ شروع ہوگیا.

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ