بریکنگ نیوز

“دو خبریں

27CD7D4E-AE89-4B7D-995C-1C1E995E96E8.jpeg

تحریر ثاقب ملک

ٹرمپ نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ستر کروڑ ڈالر تقریباً 8000 کروڑ روپے کی امداد دینے کے بل پر دستخط کر دیئے.

بائیکاٹیہ فرقے والے چاہیں تو اس امداد کا اور اس امداد کو لینے والی پاک فوج کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں. اگر جذبات زیادہ مشتعل ہوں تو جی ایچ کیو کے سامنے دھرنا بھی دیا جا سکتا ہے. لیکن دھرنے سے واپسی پر ہزار روپے کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی. سنجیدگی سے سوچیں تو بائیکاٹ کسی ایشو کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتا. امداد لینا حکومت اور فوج کی ضرورت ہے. اگر اپنا گھر ٹھیک ہو تو کسی امداد کے بغیر بھی گزارا ممکن ہے. مگر گھر بکھرا پڑا ہے. لیکن مجھے چیف آف آرمی سٹاف قمر باجوہ صاحب کا وہ بیان یاد ہے کہ جب انھوں نے چند ہفتے قبل کہا تھا کہ ہمیں امریکہ کی امداد کی کوئی ضرورت نہیں. جناب خواجہ آصف بھی آستینیں چڑھا کر بیان بازی کر رہے تھے. اب کچھ عرصہ مکمل خاموشی رہے گی.

ہاں اس امداد کا آڈٹ ہمارا حق ہے لیکن مجھے یاد نہیں پڑتا ایوب خان، کو ملنے والے دو ارب ڈالر سے لیکر ضیاء الحق کی مونگ پھلی تک اور مشرف کے پاکستان فرسٹ کی امداد کا کبھی کوئی حساب کتاب ہوا ہو.

بالکل اسی طرح سیاسی حکومتوں کے اربوں کھربوں کے قرضوں کا ٹھوس حساب کتاب موجود نہیں.

دوسری خبر یہ ہے کہ فلوریڈا کی عدالت نے 37 سالہ امریکی مائیکل وولف کو مقامی مسجد میں خنزیر کا گوشت رکھنے اور توڑ پھوڑ کرنے پر پندرہ برس قید اور مزید پندرہ برس پرو بیشن پر رکھنے کی سزا سنا دی ہے. یہ بہت سخت سزا دی ہے. ہمارے ہاں امریکہ کی برائیوں کا ہی ذکر ہوتا ہے. یہ مسلمانوں کے لئے ایک مثبت فیصلہ ہے اسکی تحسین ہونی چاہئے.

ہمارے ہاں نفرت پھیلانے کو جرم ہی نہیں سمجھا جاتا ہے. کیونکہ دو سب سے زیادہ نفرت پھیلانے والے طبقات مذہبی اور مختلف مسالک کے پیروکار اور لبرل سیکولر نفرت کا پرچم اٹھائے ہوئے ہیں. مذہبی لوگ ایک دوسرے کے مکاتب فکر پر اور لبرل سیکولر حضرات پاکستان، اسلام اور پاک فوج کے خلاف نفرت پھیلاتے ہیں.

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ