بریکنگ نیوز

مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے ایک اہم محرک “اگرتلہ سازش کیس” کی مختصر کہانی

6E584EA2-C27E-4FCA-8878-473CDAAE18CD.jpeg

( احسن عباسی)

6 جنوری 1968 کو ایک وزارت داخلہ نے ایک پریس نوٹ جاری کیا گیا کہ دو سی ایس پی افسران سمیت آٹھ افراد کو غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے؛ وہ الگ بات کہ اصل تعداد 35 تھی جن میں 8 سی ایس پی اور باقی فوجی تھے- سازش کا مرکز اگرتلہ کو قرار دیا گیا جو مشرقی پاکستان سے ملحقہ بھارتی صوبے تری پورہ کا دارالحکومت تھا-
12 جنوری یعنی چھ دن بعد مجیب کو اس سازش کا مرکزی کردار قرار دے دیا گیا؛ یہ ذہن میں رہے کہ مجیب 1966 سے حکومت پاکستان کے زیر حراست تھا-
تحقیقات کیلئے تین رکنی عدالتی ٹریبونل جسٹس ایس اے رحمان کی زیر صدارت بنایا گیا-
جسٹس رحمان کو چیف جسٹس کے عہدے پر ترقی دے دی گئی-
اس مقدمے کو “ریاست بنام مجیب” کا نام دیا گیا-
منظور قادر وفاق کی طرف سے اس کی پیروی کررہے تھے اور اٹارنی جنرل ٹی ایچ خان ان کی بھرپور معاونت کررہے تھے؛ جبکہ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ یہ تینوں غیر بنگالی تھے-
کل 227 گواہان پیش کئے گئے جن میں سے 11 سلطانی وعدہ معاف گواہ بن گئے؛ لیکن ان وعدہ معاف گواہوں نے حکومت کا بھانڈا عین عدالت کے سامنے پھوڑ دیا کہ ان سے تشدد کے ذریعے یہ بیان لیا گیا ہے-
اسی دوران مولانا بھاشانی اس مقدمے کے خلاف تحریک شروع کر چکے تھے (یاد رہے کہ عاصمہ جیلانی اور حنا جیلانی کے والد، جنابِ غلام جیلانی بھی اس مقدمے کے سخت ترین مخالفین میں تھے)-
بھاشانی کی تحریک زوروں پہ تھی اور مقدمہ بھی انڈر ٹرائل تھا کہ 15 فروری 1969 کو مقدمے کے نامزد ملزمان سارجنٹ ظہور الحق اور فضل حق پر “فرار” ہوتے ہوئے گولی چلا دی گئی؛ جس کے نتیجے میں ظہورالحق جاں بحق ہو گیا-
سارجنٹ ظہور الحق کی ہلاکت نے پورے بنگلہ میں آگ لگادی؛ مظاہرین نے سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں آگ لگا دی- جسٹس رحمان اور منظور قادر کی جان بڑی مشکل سے بچائی گئی جبکہ اس کیس کی تمام فائلیں بهی جل کر راکھ ہو گئیں-
ٹھیک سات دن بعد 22 فروری 1969 کو ایوب نے کیس واپس لیتے ہوئے مجیب کو رہا کرنے کا حکم دیا لیکن تب تک تیر کمان سے نکل چکا تھا-
ہمارے عظیم “پالیسی میکرز” کے عظیم منصوبے کے نتیجے میں اگلے ہی دن 23 فروری 1969 کو ڈھاکہ میں پلٹن کا میدان عوامی لیگ کے حامیوں سے ہٹا پڑا تھا اور “بنگلہ بندھو” کے نعروں سے گونج رہا تھا-😢
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ