بریکنگ نیوز

سنی لیون نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے ہار مان لی

Sunny-Leone-New.jpg

ہندو انتہا پسندوں نے نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ سنی لیون گزشتہ چند روز سے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سےخبروں میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اور بے باک اداکارہ سنی لیون نئے سال کے موقعے پر ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور میں ’سنی نائٹ ان بنگلور2018‘شو میں پرفارم کرنے والی تھیں۔تاہم ہندو انتہا پسند تنظیم رکشنا ویدیکا یووا سینا نےاس شو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھمکی دی تھی اگر سنی لیون نے یہ شو کیا تو وہ اجتماعی خودکشی کرلیں گے کیونکہ وہ برداشت نہیں کرسکتے کہ سنی لیون مختصر لباس پہن کر شو میں پرفارم کریں اس طرح ان کے کلچر کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے اور وہ اپنے کلچر کے منافی کوئی کام نہیں ہونے دیں گے۔

دوسری جانب بنگلور پولیس نے بھی یہ کہتے ہوئے ہاتھ کھینچ لیے تھےکہ نئے سال کے موقعے پر جگہ جگہ نفری تعینات کیے جانے کے باعث ہمارے پاس اتنی نفری نہیں ہوتی کہ سنی لیون اور شومیں آئے مہمانوں کی حفاظت پر مامور کریں لہٰذا اس تقریب میں امن کو نقصان پہنچنے کاخطرہ موجود ہے۔

پولیس کی جانب سے صاف جواب دینے اور ہندو انتہا پسندوں کے خوف نے بالآخر سنی لیون کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ اداکارہ نےٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بنگلور کی پولیس نے سب کے سامنے کہہ دیا ہے کہ وہ نیوائیر شو کے دوران میری اور تقریب میں آئے مہمانوں کی حفاظت نہیں کرسکتے۔ میرے اور میری ٹیم کے نزدیک لوگوں کی حفاظت سب سے زیادہ ضروری ہے لہٰذا میں یہ شو نہیں کروں گی ، خدا آپ کا حامی وناصر ہومیری دعا ہے کہ ہر انسان محفوظ رہے نیا سال مبارک ہو‘۔

واضح رہے کہ ہندوانتہا پسندوں کی دھمکی کے بعد شو انتظامیہ نے احتجاج کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیو ائیر پارٹی مکمل طور پر ایک فیملی شو ہے۔ ہم اس شو پر کروڑوں روپے لگا چکے ہیں اور اب پولیس نے شو منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ہم اس حوالے سے وزیر داخلہ اور پولیس کمشنر کے پاس جائیں گے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ