بریکنگ نیوز

ڈیرہ غازی خان کی ‘دیوہیکل چارپائی’ لوگوں کی توجہ کا مرکز

177153_590139_updates.jpg

بیٹھک اور برآمدوں میں یا گھروں کے باہر چارپائی رکھ کر وہاں دوست احباب کی محفلیں جمانا پاکستانی معاشرے میں عام ہے۔

صوبہ پنجاب کے تاریخی شہر ڈیرہ غازی خان کا بھی شاید ہی کوئی محلہ یا علاقہ ایسا ہو جہاں پر بڑی چارپائی نہ رکھی گئی ہو، تاہم خیابان سرور میں ایک ‘دیوہیکل چارپائی’ موجود ہے جسے مقامی زبان میں ‘ہماچہ’ کہتے ہیں۔

یہ ہماچہ گزشتہ 20 سال سے یہیں رکھا ہے، جس پر بیک وقت 60 سے 80 افراد باآسانی بیٹھ سکتے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی چارئی ہے اور اسے ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جانا چاہیے۔

ایک مقامی شہری کے مطابق ہماچہ کو لوگ دور دور سے دیکھنے کے لیے آتے ہیں، جو سماجی سرگرمیوں کے لیے موقع فراہم کرتی ہے۔

ڈیرہ غازی خان کے اس ہماچے پر ہر عمر کے لوگ آکر بیٹھتے ہیں، جہاں پر چائے کے دور کے ساتھ ساتھ سیاسی گفتگو بھی چلتی رہتی ہے۔

اس کے علاوہ یہاں بیٹھنے والے دن بھر کے احوال اور اپنے دکھ سکھ بھی بانٹتے ہیں۔

یہ ہماچہ اس علاقے کی ثقافت کا اہم جزو ہے—۔جیو نیوز اسکرین گریب
ایک مقامی شہری کے مطابق یہ ہماچہ لوگوں کی خوشی، غمی میں شریک ہونے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جہاں یہ ہماچہ ان کی ثقافت کا اہم جزو ہے، وہیں یہ ایک دوسرے کی خیر خیریت اور آپس میں ربط و تعلق کا سبب بھی ہے۔

دوسری جانب سرد موسم میں اس چار پائی پر بیٹھ کر چائے پینے اور گپ شپ کرنے کا بھی اپنا ہی ایک مزہ ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ