بریکنگ نیوز

فاٹا پر فیصلے اتفاق رائے سے ہوں گے، وزیراعظم

177383_8825352_updates.jpg

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فاٹا سے متعلق تمام فیصلے اتفاق رائے سے کیے جائیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے خیبرایجنسی کے جمرود اسٹیڈیم میں اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجهگڑا بهی ان کے ہمراہ تھے۔

قبائلی عمائدین نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا، قبائلی سردار ملک فیض اللہ جان نے وزیراعظم کو روایتی پگڑی پہنائی۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم نے قبائل سے جو وعدے کئے تهے آج انہیں نبهائیں گے۔

’میرا وعدہ ہے کہ فاٹا کو ضرور قومی دهارے میں شامل کیا جائے گا، فاٹا کی ہر ایجنسی کے اندر ایک ایک یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔‘

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے نوجوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، فاٹا کو سہولتیں نہ ملنے پر افسوس ہے۔ فاٹا کے عوام کی حمایت سے پاکستان مزید ترقی کرے گا۔

وزیراعظم نےاس سے پہلے اسلامیہ کالج پشاور میں محمد علی جناح لائبریری کا افتتاح کیا تھا۔

کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم نے اپنی فہم و فراست اورعلم کی بنیادپرمسلم حقوق کی جنگ لڑی اور انہوں نے تحریک پاکستان میں اسلامیہ کالج کےطلبہ کےکردارکی ہمیشہ تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے، تعلیم سے بہتر کوئی سرمایہ کاری نہیں، حقیقی ترقی تعلیم کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، تعلیم کے فروغ میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا کردار بہت اہم ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے پاس دلیل کی طاقت تھی، قائد اعظم کے اصولوں کو اپنالیں تو پاکستان کسی ملک سے پیچھے نہیں رہےگا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ