بریکنگ نیوز

انوشکا ویرات استقبالیہ : سلمان خان کی عدم شرکت

177481_8621398_updates.jpg

بالی وڈ اداکار سلمان خان بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے ممبئی میں ہونے والے استقبالیے میں دعوت کے باوجود شریک نہ ہوئے۔

2016 میں فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان شادی کے حوالے سے تنازع ہوگیا تھا اور نوبت دونوں کی علیحدگی تک پہنچ گئی تھی لیکن ایسے میں سلمان خان نے دونوں میں صلح کرائی تھی۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اٹلی میں ہونے والی شادی کی تقریب میں عامر خان، شاہ رخ خان سمیت کئی بالی وڈ شخصیات کو مدعو کیا تھا لیکن دونوں نے صلح کرانے والے سلو میاں کو شادی میں بلایا ہی نہیں تھا۔

انوشکا اور ویرات کے استقبالیے میں شوبز اور کرکٹ کی نامور شخصیات شریک

نوبیاہتا جوڑے نے اٹلی میں شادی کے بعد 21 دسمبر کو نئی دہلی اور 26 دسمبر کو ممبئی میں استقبالیہ دیا جس کی دعوت سلمان خان کو بھی دی۔

سلمان کے قریبی دوست کترینہ کیف اور علی عباس ظفر انوشکا اور ویرات کوہلی کے ممبئی کے سینٹ ریگس ہوٹل میں ہونے والے استقبالیہ میں شریک ہوئے لیکن سلو میاں دونوں میں سے کسی بھی استقبالیے میں شریک نہیں ہوئے۔

دراصل دبنگ خان کے شادی کے استقبالیے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ کوئی تنازع نہیں بلکہ ان کی اپنی سالگرہ کی تقریب تھی۔

انوشکا اور ویرات نے صلح کرانے والے سلمان خان کو ہی شادی میں مدعو نہ کیا

سلمان خان نے اپنی سالگرہ کی تقریب ممبئی سے دور ایک پُر فضا مقام پر واقع اپنے ’’پان ویل فارم ہاؤس‘‘ میں رکھی تھی جس میں شرکت کے لیے وہ 26 دسمبر کو صبح ہی قریبی دوست لولیا وینتر کے ہمراہ روانہ ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ شادی کے استقبالیے میں بھی نہ آسکے۔

سلمان خان کا پان ویل فارم ہاؤس 150 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے جس میں گھڑ سواری، تیراکی اور دیگر سہولتیں موجود ہیں اور سلو میاں زیادہ تر چھٹیاں وہیں گزارتے ہیں

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ