بریکنگ نیوز

نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ کی پیمائش کی بھارتی پیش کش مسترد کردی

177492_5651185_updates.jpg

نیپال نے بھارت کی جانب سے دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کی پیش کش مسترد کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2015 میں آنے والے خطرناک زلزلے کے بعد بھارت نے نیپال کی حکومت کو ماؤنٹ ایورسٹ کو مشترکہ طور پر دوبارہ ناپنے کی پیش کش کی تھی۔

تاہم نیپال کی حکومت نے بھارت کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہ کام خود سے کر لیں گے۔

نیپال کے سروے ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل گنیشن بھٹا کا کہنا ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی ناپنے کے لیے بھارت اور چین سے ڈیٹا کے حوالے سے مدد ضرور لی جائے گی۔

گنیش بھٹا نے بتایا کہ بھارت سے ڈیٹا لیولنگ جب کہ چین سے ڈیٹا گریوٹی کے حوالے سے مدد کی درخواست کی گئی ہے، کیونکہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی کی پیمائش کے لیے ڈیٹا بہت ضروری ہے اور دنیا کی سب سے بلند چوٹی کی پیمائش کا عمل 2019 میں مکمل ہو گا۔

بھارت کے سروئیر جنرل گرش کمار کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ نیپال نے بھارت کی جانب سے دنیا کی سب سے بلند چوٹی کی دوبارہ پیمائش کی پیش کش کو مسترد کر دیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے نیپال کی جانب سے پیش کش مسترد کیے جانے کو چین کی سازش قرار دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ اپریل 2015 میں نیپال میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں تقریباً 8000 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

اس زلزلے کے بعد سائنسی حلقوں کی جانب سے ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ