بریکنگ نیوز

ایک لا کھ79210 پاکستانی اس سال حج کر ینگے ، پا لیسی کا اعلا ن

Kaba.jpg

اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2018 کا اعلان کردیا ہے ، آئندہ سال ایک لاکھ 79ہزار 210 عازمین فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے جب کہ ایک لاکھ 20ہزار سرکاری ا سکیم کے تحت عازمین حج ادا کریں گے۔حج درخواستیں 15 جنوری سے 24 جنوری 2018ء تک وصول کی جائیںگی سرکاری اسکیم کے تحت قرعہ اندازی 26 جنوری2017ء کو ہوگی۔ حکومت پاکستان مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ کے حصول کے لئے سعودی حکومت سے بات چیت کرے گی 2018 میں جنوبی پاکستان کے علاقوں کیلئے 2 لاکھ 70 ہزار اخراجات ہونگے،شمالی پاکستان کیلئے 2لاکھ 80 ہزار اخراجات ہونگے 80 سال سے زائد عمر کے عازمین کیلئے دس ہزار کا الگ کوٹہ رکھا گیا حج 2018ء میں سرکاری حج سکیم کے 100فیصد حجاج کرام کو مدینہ منورہ (مرکزیہ) مسجد نبوی کے 500سو میٹر کے دائرے کے اندر ٹھہرانے کی ہر ممکن کو شش کی جائے گی منیٰ میں بہتر جگہ پر مکاتب لینے کی کوشش کی جائے گی تمام عاز مین حج کو پی آئی اے ، سعودی ایئر لائن ،شاہین ایئر لائن اور ایئر بلیو کے ذریعے حجاز مقدس بھجوایا جائے گا عازمین کو العزیزیہ میں ٹھہرا جائے گا،ہارڈ شپ کا کوٹہ دو فیصد ہو گا حج معاہدہ سعودی عرب سے فروری میں ہو گا ،نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اس سلسلے میں ایک فرم کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں ہے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بدھ کی شام حج پالیسی 2018ء کا اعلان وفاقی وزارت مذہبی امور کے کمیٹی روم میں کیا ان کے ہمراہ وفاقی وزارت مذہبی امور کے سیکریٹری خالد مسعود چوہدری ، ڈپٹی سیکرٹری کیپٹن (ر) آفتاب جائنٹ سیکرٹری طاہر خشنود بھی موجود تھے انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں سیکریٹری وزارت مذہبی امور بین المذاہب کی سربراہی میں قائم حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی قائم کی گئی جس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان ، وزارت قانون وانصاف ، وزارت خارجہ اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے نمائندوں نے حج پالیسی2017 پر نظرثانی کی اور اس پالیسی کامسودہ تیار کیا۔انہوں نے کہاکہ شمالی ریجن جن میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے حج اخراجات 2,80,000 روپے جبکہ جنوبی ریجن جس میں کراچی ، کوئٹہ اور سکھر شامل ہیں ان کے لئے 2,70,000 روپیرکھے گے ہیں ۔ وزارت کی جانب سے پچھلے سال کے حج پیکیج کوبرقرار رکھا گیا ہے۔اگر ناگزیر وجوہات کی وجہ سے اضافہ کرنا پڑا تو اضافی رقم حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔قربانی کے13,050روپے اس حج پیکیج کے علاوہ جمع کروانا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے پُر زور اصرار پر حج ا سکیم 2018 کے لئے سرکاری ا سکیم کا کوٹہ مزید بڑھا کر1لاکھ 20ہزار حجاج اور پرائیویٹ ا سکیم کیلئے 59ہزار 2سو 10حجاج کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ حج کا دورانیہ 30 دن تک لانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جائیں گی۔ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں15جنوری سے لیکر24جنوری تک وصول کی جائیں گی اور 26جنوری، 2018کو قرعہ اندازی کی جائے گی۔حج درخواستیں مخصوص بینکوں کی نامزد برانچوں میں وصول کی جائیں گی۔تمام بینک حج درخواستوں کی مد میں جمع ہونے والی رقم کو شریعہ اکاونٹ میں رکھیں گے۔ بینکوں اور ان کی مخصوص برانچوں کا اعلان جلدہی اشتہار کے ذریعے کیا جائے گا۔ سردار محمد یوسف نے کہاکہ وزارت مذہبی امور نے اس سال عمر رسیدہ افراد جن کی عمریں اسی سال سے زائدہوں گی ان کے لئے دس ہزار کا کوٹہ مختص کیاہے،عمررسیدہ افراد بمعہ ایک صحت مند مددگار جن کا درخواست گزار سے خونی رشتہ ہواور درخواست دینے کا اہل ہوگااگر یہ درخواستیں 10ہزار سے زائد موصول ہوئیں تو ان کا انتخاب عمر کے لحاظ سے سینیارٹی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ جب کہ اس کے علاوہ ایسے درخواست گزار جو پچھلے تین یا اس سے زیادہ سالوں سے مسلسل ناکام ہوتے آ رہے ہیں ان میں سے 10ہزار درخواست گزاروں کا انتخاب ایک الگ قرعہ اندازی کے ذریعے عمل میں لایاجائے گا۔ اس قرعہ اندازی میں ناکام درخواست گزاروں کو عمومی قرعہ اندازی میں بھی دوبارہ شامل کر کے کامیاب ہونے کا ایک اور موقع دیا جائے گا۔کوئی بھی شخص جس نے زندگی میں صرف ایک بار بھی سرکاری ا سکیم کے تحت حج اداکیا ہو، وہ حج 2018کے لئے سرکاری اسکیم میں درخواست دینے کا اہل نہیں ہو گا۔ اس کے علاوہ کوئی بھی شخص جس نے گذشتہ 3سالوں میںحج اداکیا ہو، وہ حج 2018کے لئے پرائیویٹ ا سکیم میں درخوست دینے کا اہل تصورنہیں ہو گا۔ اس ضمن میں صرف خاتون کے محرم کو استثناٰ حاصل ہو گا۔ سفر حج کے لیے کسی بھی عمر کی خاتون کے ساتھ محرم کا ساتھ ہونا لازم ہوگا. تاہم سعودی تعلیمات کی روشنی میں فقہ جعفریہ کی حاجن جس کی عمر 45 سال سے زائد ہو، وہ محرم کی لازمی شرط سے مستثناٰ ہو گی۔حج بدل کی اجازت صرف پرائیویٹ ا سکیم کے ذریعے ہوگی۔تمام حجاج کو ان کی وطن واپسی پر مخصوص پیکنگ میں 5 لیٹر زم زم پاکستان میں ائرپورٹ پر مہیا کیا جائے گا۔،حجاج محافظ اِسکیم جو ’’تکافل‘‘ کی بنیاد پر وضع کی گئی ہے ،حج پالیسی 2018 میں بھی جاری رہے گی۔ بین الاقوامی مشین ریڈایبل پاسپورٹ، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور میڈیکل سرٹیفیکیٹ لازم ہو گا۔ مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی کم از کم معیاد 20فروری 2019 تک ہے ،مکہ مکرمہ میں گزشتہ چار سالوں کے کامیاب تجربے کی روشنی میں اس سال بھی حجاج کرام کو عزیزیہ ؍ بطحہ قریش میں ہی ٹھہرایا جائے گا اور حجاج کرام کو ان کی رہائش سے حرم پاک اور واپس ان کی رہائش گاہ پر چھوڑنے کے لئے24 گھنٹے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے گی حج 2018 میں سرکاری حج اسکیم کے100 فیصد حجاج کرام کومدینہ منورہ میں (مرکزیہ)مسجد نبوی کے پانچ سو میٹر کے دائرے کے اندر(میں ٹھہرانے کی بھرپور کوشش کی جائے گیسرکاری حج اسکیم کے حجاج کرام کو مشترکہ قیام و طعام کی سہولتیں سعودی قوانین اور رہائشی اجازت ناموں کے مطابق مہیا کی جائیں گی،وزارت کی یہ کو شش ہے کہ حجاج کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال بھی جدہ سے مکہ کے لئے نئے ماڈل کی بسیں فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ پچھلے سال کی طرح مکہ سے مدینہ اور واپسی کے لئے بھی حجاج کرام کو2018 ماڈل کی نئی بسیں فراہم کی جائیں منیٰ میں بہتر جگہ پر مکاتب لینے کی بھر پُور کوشش کی جائے گی مشائر میں زیادہ سے زیادہ حجاج کرام کو ٹرین کی سہولت مہیا کی جائے گی سرکاری اسکیم کے کوٹے کی 2فیصد (2400)سیٹوں کوپالیسی کے مطابق ہارڈ شپ کی بنیاد پر ، پُر کیا جائے گا۔ جس میں سے سماجی ذمہ داری کے تحت500 سیٹوں پرکم آمدنی والے ورکرز /مزدورجن کے ادارے ورکرزویلفیئر فنڈ اور ای اوبی آئی کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گے ان کوپالیسی کے مطابق منتخب کیا جائے گا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ