بریکنگ نیوز

غلام قوم میں سیاسی لیڈروں کی امیج بلڈنگ

IMG-20171203-WA0008-1.jpg

تحریر طاہر ملک
جب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آنے والے عام انتخابات میں شہبازشریف کی بحثیت وزیراعظم نامزدگی کا اعلان کیا ھے بڑی منصوبہ بندی سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا امیج بلڈ کیا جا رھا ھے انہیں قومی سطح کا راھنما عالمی طاقتوں کا منظور نظر ایسٹبلشمنٹ کا پسندیدہ گھوڑا بنا کر پیش کیا جا رہا ھے ۔اس کام کے لئے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ لٹایا جارھا ھے روزانہ اخبارات میں آدھا درجن اشتہارات شہبازشریف کی قد آدم تصاویر کے ساتھ شائع ہوتے ھیں جن پر کروڑوں روپے روزانہ کی لاگت آتی ھے ۔پنجاب کے سکول اور ھسپتال اس خطیر رقم کے حقدار ھیں لیکن سستی شہرت اور ذاتی تشہیر کا بھونڈا ذریعہ سیٹھ میڈیا کے تعاون سے حاصل کیا جا رھا ھے ۔سیٹھ میڈیا مالکان ایک جانب حکومت سے اربوں روپے اشتہارات کی مد سے وصول کررھے ھیں تو دوسری جانب میڈیا ورکرز کو بروقت تنخواہیں نہیں ادا کر رھے ھیں ۔اج کی اخبار میں دو تصویریں جوڑ کر شائع کی گئی ہیں۔ جس میں سعودی عرب کی جانب سے بھیجا گیا خصوصی طیارہ دکھائی دے رھا ھے دوسری جانب شہباز شریف کو طیارہ کی جانب جاتے ہوئے دکھایا جارھا ھے ۔
ایسے وقت میں جب پاناما لیکس کے عدالتی فیصلے میں نوازشریف نااھل ہوچکے ہیں شریف خاندان کے احتساب کا عمل جاری ھے تصویر اور خبر کے ذریعے یہ تاثر دیا جا رھا ھے کہ نوازشریف کی نااہلی کے باوجود شہبازشریف اور مسلم لیگ اقتدار کی راہداریوں سے ابھی آؤٹ نہیں ہوئے ۔ جن ریاستوں میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی ادارے کمزور ہوتے ہیں قانون اشرافیہ کے سامنے ھاتھ باندھے مؤدب کھڑا ہوتا ھے وھاں بیرونی طاقتیں اور ملکی ایسٹبلشمنٹ کسی کو بھی سیاست سے بے دخل اور کسی کو اپنی بیساکھیوں کے ذریعے ملک کا حکمران بنا سکتے ھیں اربوں روپے کے اثاثوں کے مالک ھمارے سیاسی راہنما عربوں کے طفیل اپنا سیاسی وجود برقرار رکھتے ہیں ۔ایک صوبہ کے وزیر اعلیٰ کو غیر ملکی حکومت خصوصی طیارہ بھیج رھے ھیں جو بات آزاد اور خودمختار قوموں کے لئے باعث شرمندگی ہونی چاھئے ۔وہ غلام قوم کے لئے احساس تفاخر بن جاتی ھے
طاہر ملک

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ