بریکنگ نیوز

جاگ پنجابی جاگ بمقابلہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہے!

ABID-BUZDAR.jpg

تحریر: بند نظر عابد بزدار

میں بیرونِ ملک رہائش پذیر ہوں، جہاں ہم جب بھی چار پردیسی اکٹھے ہوتے ہیں، وہیں موضوع بحث سیاست ہوتا ہے کیونکہ سیاسی نوک جھونک ہم پاکستانیوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ میرے ساتھ رہنے والے پاکستانی بھائیوں کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے، جو میڈیا کے پروپیگنڈہ سے کافی متاثر ہیں۔ وہ باقی صوبوں کی نسبت پنجاب کو بہت زیادہ اہمیت دینے میں ہمہ وقت رطب اللسان رہتے ہیں۔ وہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہی ہیں مگر سندھ پر تنقید کرنا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔ اُن کا نقطۂ نظر ہے کہ سیاسی شعور میں پنجاب سب سے ٹاپ پر اور سندھ سب سے آخر میں آتا ہے۔ اِن کا محبوب مشغلہ سندھ اور پنجاب کا تقابلی جائزہ لینا ہے۔ ہم سب دوست ہیں اور سیاسی مکالمے کو کبھی بھی تلخی کی حد تک نہیں لے جاتے بلکہ ایک دوسرے کے نقطۂ نظر کا احترام کرتے ہیں۔

پاکستان کے اکثریتی بجٹ کو ہضم کرنے والے شہر لاہور کے رہائشی میرے ایک دوست نے کچھ دن قبل محفل میں کہا کہ یار پنجاب عظیم دھرتی ہے، جو ابھی تک غازی علم دین شہید کے جذبے کو زندہ رکھتے ہوئے ہر چوتھے دن ممتاز قادری ایسے شہید و غازی پیدا کر لیتا ہے۔ یہاں کے عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنما بھی اپنے جذبہ ایمانی کا بھرپور ثبوت دیتے ہیں۔ اس کے برعکس سندھ زیادہ اقلیتوں والا صوبہ ہونے کے باوجو اس جذبہ ایمانی سے بالکل خالی ہے۔ اِس کے علاوہ انھوں نے مزید کہا کہ سندھ میں سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ عوام کا سیاسی شعور بالکل عنقا ہے۔

ہم نے اپنے دوست کو جواب دیا کہ یہ تو ناقابل تردید حقیقت ہے، جو پنجاب کی رجعت پسندی، مذہبی انتہا پسندی اور سیاسی نابالغی کو واضع عیاں کرتی ہے۔ اس کے برعکس سندھ صوفیا کی دھرتی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نمایاں عوامی سیاست پر بھی یقین رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان اولیاء اللہ کی زمین پر مولانا عبیداللہ سندھی، جی ایم سید، ذوالفقار علی بھٹو اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو ایسی عظیم سیاسی شخصیات کو جنم دیا، جنھوں نے اپنے پختہ عوامی نظریات کی بدولت عوام کو بھٹکانے کی بجائے انھیں منزل پر پہنچنے والی صحیح راہ دکھائی۔

دوسری طرف پنجاب آتا ہے، جو ریاست کا ایک بڑا صوبہ ہونے کے باوجود عوامی سیاست سے ہر دور میں محروم ہونے کی وجہ سے ہمیشہ عسکری طاقت اور باقی صوبوں کے ہتھیائے گئے وسائل کے زور پر دھونس و دھاندلی پر یقین رکھتا ہے۔ جمہورییت دشمن قوتوں نے ہمیشہ یہاں سے جمورا قیادت پیدا کی، جس نے قومی سوچ سے پرہیز کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو صراطِ مستقیم سے بھٹکانے کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ یہاں تو ”جاگ پنجابی جاگ“ ایسے تعصب اور نفرت بھرے نعرے پر پنجاب کے سب سے بڑے نظریاتی نواز شریف کو تین بار وزیرِ اعظم بنا کر پنجاب کے لوگوں نے اپنی سیاسی نابالغی کا اعلٰی ثبوت دیا ہے۔ اس کے برعکس سندھ میں قومی سوچ پر مبنی ”طاقت کا سر چشمہ عوام ہے“ ایک ایسا حقیقی سیاسی بیانیہ ہے، جو سیاست کی دنیا کو اپنی اصل منزل کی طرف گامزن کرتا ہے۔

ہم نے اپنے دوست کو مزید بتایا کہ پنجاب کی صدیوں کی تاریخ ہے کہ ہر حملہ آور کا ان لوگوں نے دل و جان سے استقبال کیا۔ ماضی قریب یعنی قیامِ پاکستان سے قبل کی تاریخ دیکھ لیں کہ انگریزوں نے پنجاب میں ملتان سے سے لے کر پشاور تک تعلیمی ادارے بنائے مگر سندھ میں ایک بھی تعلیمی ادارہ نہیں بنایا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ انگریزوں کو سندھیوں کی سیاسی بصیرت کے بارے میں اچھی طرح معلوم تھا کہ سندھیوں کے دلوں میں انگریزوں کے خلاف شدید بغاوت اور نفرت ہے، یہ کبھی بھی انگریزوں سے وفا نہیں کریں گے، اِن کو جب بھی موقع ملا وہ انگریزوں پر حملہ کریں گے۔ یاد رہے کہ یہ بھی پنجاب کی فوج تھی، جس نے انگریزوں کے ہاتھ سے نکلنے والے دہلی کو 1857ء میں واپس لے کر دیا تھا۔ اس فوج میں پنجابی مسلمان اور سکھ شامل تھے۔

یہ بڑا مشہور واقعہ ہے کہ ایک بار میاں طفیل نے انگریزوں کے پروپیگنڈے کو اپنے بیان میں دہرایا کہ سندھی تو فوج میں آتے ہی نہیں ہیں، یہ نان مارشل ریس ہیں تو غلام مصطفٰی شاہ (سابق سیکریٹری تعلیم) نے دو ٹوک جواب دیا کہ ہم آپ پنجابی لوگوں کی طرح انگریزوں کے کرائے کے ٹٹو اور فوجی نہیں تھے، آپ پنجابیوں نے تو انگریز کے فوجی بن کر خانہ کعبہ پر گولیاں چلائی تھیں اور یروشلم کا قبضہ بھی انگریز کو لے کر دیا تھا۔

سندھ پاکستان کا واحد صوبہ ہے، جہاں قیامِ پاکستان سے قبل بھی مسلم لیگ کی حکومت تھی۔ پنجاب میں یونیسٹ پارٹی کی حکومت تھی۔ پنجاب میں مسلم لیگ کو ایک دن بھی وزارت نصیب نہیں ہوئی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ