بریکنگ نیوز

سب حکمرانوں کے ادوار کا آڈٹ کیا جائے، سراج الحق

SIraj-Ul-Haq.jpg

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حالات کا تقاضا ہے کہ 2018 ء کے انتخابات میں سب جماعتیں کرپشن کے خاتمہ کے یک نکاتی ایجنڈے پر لڑیں ۔ لوٹی دولت کی واپسی تک کسی لٹیرے کو بھاگنے کا موقع نہیں دینا چاہیے ۔ قومی دولت لوٹنے والے کعبہ کے غلاف میں بھی جا چھپیں ، انہیں پکڑ کر لائیں گے اور قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کریں گے ۔ جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک کامیابی سے جاری ہے اس تحریک نے عوام کے اندر ایک شعور بیدار کیاہے اور اب ملک کا بچہ بچہ لٹیروں کے احتساب کا مطالبہ کر رہاہے ۔ احتساب کا عمل اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک مال مسروقہ برآمد کروا کے قومی خزانے میں جمع نہیں کرایا جاتا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کم از کم مشرف ، زرداری اور نوازشریف کے دور حکومت کا مکمل آڈٹ کیا جائے ۔ نئے این آر او کو کوئی قبول نہیں کرے گا اور عوام کی طرف سے ایسی کسی بھی سازش کی سخت مزاحمت کی جائے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے اوسلو ناروے کے اسلامک کلچرل سینٹر میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمد اصغر بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ تمام مسائل کی جڑ کرپشن ہے اور جب تک کرپشن کے ناسور کی جڑ کاٹ نہیں دی جاتی ، ملک میں ایک کے بعد ایک بحران سر اٹھاتا رہے گا ۔ ملک میں ہونے والی دہشتگردی نے کرپشن کی کوکھ سے جنم لیاہے اور کرپشن کی گود میں پلی بڑھی بدامنی ، جہالت اور غربت کو بھی کرپشن نے جنم دیا ۔ جن لوگوں نے قومی امانتوں کا تحفظ کرناتھا ، وہی امانت میں خیانت کرتے رہے اور عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل کر خود عیش و عشرت کرتے رہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ کے سامنے دو سو ارب ڈالرز کی بیرورنی بنکوں میں منتقلی کا اعتراف کیا مگر قابل اعتماد ذرائع نے یہ دولت پانچ سو ارب ڈالز سے زائد بتائی ۔ نیب کے سابق چیئرمین کا بیان ریکارڈ پر ہے کہ ملک میں روزانہ بارہ ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر اس کرپشن پر قابو پالیا جائے تو پاکستان کو 2018 ء میں ہی ایک خوشحال اور باوقار ملک بنایا جاسکتاہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ غاروں اور پہاڑوں پر بیٹھے ہوئے مسلح دہشتگردوں سے اقتدار کے ایوانوں پر قابض معاشی و سیاسی دہشتگرد زیادہ خطرناک ہیں ۔ ملک پر قرضوں کا کوہ ہمالیہ کھڑا کرنے اور ملک کے ہر بچے بوڑھے کو ایک لاکھ تیس ہزارروپے کا مقروض کرکے ان کے ہاتھوں میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کی ہتھکڑیاں پہنادی ہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ایک نئے این آر او کی خبروں سے عوام کے اندر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگوں کے اندر شدید بے چینی پائی جاتی ہے اگر اب کوئی این آر او سامنے آیا تو اس کیخلاف عوام کا شدید ردعمل سامنے آئے گا ۔ انہوں نے کہاکہ احتساب کا عمل مکمل ہونے تک کسی کو بیرون ملک بھاگنے کا موقع دینا ملک و قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہوگا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ