بریکنگ نیوز

عوام ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کی شکلیں یاد رکھیں، نواز شریف

176114_2377836_updates.jpg

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے چار سالوں میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے لیکن عوام کو ان لوگوں کے چہرے یاد رکھنے چاہئیں جنہوں نے ملک کو اندھیرے میں دھکیلا۔

چکوال میں مسلم لیگ (ن) کے مرحوم رہنما چوہدری لیاقت کی رہائش گاہ پر تعزیتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں نے ہمیشہ خلوص نیت سے پاکستان کی خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک سے بے دخل کیا گیا، 7 سال تک وطن واپس نہیں آنے دیا گیا، یہاں تک کہ والد کے انتقال پر بھی ملک نہیں آنے دیا گیا، لیکن پھر عوام نے اپنا فیصلہ دیا اور ہمیں 2013 میں منتخب کیا، پچھلے 4 سالوں میں عوامی خدمت کے جذبے میں کمی نہیں آئی۔

نواز شریف نے کہا کہ جو زخم لگے انہیں پاکستان کی خاطر بھلانا چاہتا ہوں، زخم در زخم نہ لگاؤ کیونکہ یہ زخم صرف نوازشریف کے سینے پر نہیں لگتے بلکہ پاکستانی قوم کے سینے پر بھی لگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا وژن تھا کہ ملک میں سڑکیں اور موٹرویز بننی چاہئیں، یہاں کاشتکار خوشحال زندگی بسر کریں، تاجر مزدور اور غریبوں کو بھی روزگار میسر ہو، اور اس وژن کے لیے ہم نے دن رات کام کیا، بجلی کے اتنے منصوبے لگائے آج لوڈشیڈنگ خدا حافظ کہہ رہی ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عوام 2013 کو یاد رکھیں جب ملک میں ہر جگہ پر دہشت گردی کا راج تھا، ہم نے دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آپریشن کیا اور دہشتگردی ختم کرکے رکھ دی، اگر آج دہشتگردی پھر سر اٹھارہی ہے تو پوچھو اس فیصلے سے جس نے نواز شریف کو نااہل کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام بڑی تعداد میں ووٹ دیکر منتخب کرتی ہے، اور 5 ججز ایک منٹ میں نااہل کر کے کروڑوں ووٹوں کے تقدس کو پامال کر دیتے ہیں، یہ نا انصافی اب زیادہ دیر نہیں چلے گی۔

سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ ہم ختم کررہے ہیں، کراچی کو پر امن بنایا، سی پیک شروع کیا، پاکستان میں اس سے پہلے ایسا کب ہوا تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ لوگ خوشحال ہورہے تھے، لیکن اس فیصلے کے بعد انتشار پھیلا جس نے ہمیں نااہل قرار دیا، کیا یہ شاہد خاقان کا قصور ہے، نہیں یہ ان کا قصور نہیں، اس فیصلے سے پوچھو جو 28 جولائی کو جاری ہوا، اور وہ فیصلہ بھی کیا تھا؟

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ تھا کہ نواز شریف کا معاملہ پاناما کا تھا، نوازشریف کو اقاما کو نااہل کیا، اگر کیس پاناما کا تھا تو اسی پر فیصلہ ہونا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام جاننا چاہتی ہے، بتاؤ نوازشریف نے اس ملک میں کون سی کرپشن کی ہے، 10 روپے کی کرپشن بھی کی ہے تو عوام کو بتا دو۔ کتنے مہینے ہو گئے، آج تک یہ نہیں پتا چل سکا کہ نوازشریف پر الزام کیا ہے، نکالنا تھا کوئی چیز نہ ملی تو اقامے پر نکال دیا، یہ کوئی ماننے والی بات ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اگر نوازشریف نے کرپشن کی ہوتی تو نکالتے اچھے لگتے، میں کبھی منہ دکھانے کے قابل نہ ہوتا، لیکن آج فخر سے کہتا ہوں کہ نوازشریف پر ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں ہے، اسی لیے تو کرپشن پر نہ نکال سکے، بیٹے سے ایک خیالی تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ