بریکنگ نیوز

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے استعفیٰ دے دیا

177719_103018_updates.jpg

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے سیاسی بحران پر صوبے کے وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ کے خلاف اسمبلی میں آج تحریک عدم اعتماد پیش کی جانی تھی لیکن اس سے قبل انہیں مستعفی ہونے کے مشورے دیئےگئے۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز نواب ثنااللہ زہری سے ملاقات کی تھی اور انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

وزیراعظم نے صوبائی قیادت سے استفسار کیا تھا کہ سیاسی صورتحال کو اس نہج پر کیوں پہنچنے دیا گیا؟ انہوں نے مشورہ دیا کہ اسمبلی سے ووٹ کے ذریعے عدم اعتماد کے بجائے پہلے گھر چلے جانا بہتر ہے۔

وزیراعظم نے صوبائی قیادت کو موجودہ صورتحال میں متحد رہنے اور صوبے میں حکومتی معاملات بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائیگی

ذرائع کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بھی ثنااللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

صوبے میں سیاسی بحران اور وزیراعظم کے مشورے کے بعد نواب ثنااللہ زہری نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

گورنر نے استعفیٰ قبول کرلیا
ثنااللہ زہری سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کے ساتھ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کے پاس پہنچے جہاں انہوں نے اپنا استعفیٰٰ پیش کیا۔

ثنااللہ زہری کے استعفے کا عکس: اسکرین گریب جیونیوز
ثنااللہ زہری نے انتہائی مختصر استعفیٰ لکھا جس میں استعفے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

گورنر بلوچستان نے نواب ثنااللہ زہری کا وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ قبول کرلیا۔

گورنر بلوچستان نے استعفے کی صوبائی اسمبلی کے اسپیکر سمیت چیف سیکریٹری اور دیگر کو بھی بھجوادی ہے جس کے بعد جلد ہی وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

نواب ثنااللہ زہری کا بیان
استعفیٰ دینے کے بعد اپنے بیان میں نواب ثنااللہ زہری نے کہا کہ ‘ محسوس ہورہا ہے کہ کافی تعداد میں اسمبلی اراکین میری قیادت سے مطمئن نہیں، میری خواہش ہے کہ بلوچستان میں سیاسی عمل جاری رہے، میں نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے صوبے کی سیاست خراب ہو‘۔

انہوں نے کہا کہ ’زبردستی اقتدار سے چمٹے رہنا میرا شیوہ نہیں، میں زبردستی اپنے ساتھیوں پر مسلط نہیں ہوناچاہتا، اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، عوام نےمناسب سمجھا تو میں ان کی خدمت جاری رکھوں گا‘۔

نئے وزیراعلیٰ کیلئے 2 مضبوط امیدوار
ذرائع کے مطابق نواب ثنااللہ زہری کے مستعفی ہونے کے بعد صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کے لیے صالح محمد بھوتانی مضبوط امیدوار تصور کیے جارہے ہیں کیونکہ انہیں زیادہ اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

وزرا اور مشیر مستعفی ہوئے
صوبے میں سیاسی بحران کے بعد حکومت کے پانچ وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی نے استعفیٰ دیا تھا اور تمام کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے تھا۔

بلوچستان حکومت بحران کا شکار: مزید ایک وزیر اور مشیر مستعفی

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے اپنے ایک مشیر کو عہدے سے برخاست بھی کیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں سیاسی بحران کے حل کے لئے وزیراعظم گزشتہ روز کوئٹہ پہنچے تھے جہاں ان کے طلب کیے جانے پر مسلم لیگ (ن) کے اراکین ملاقات کے لئے نہ آئے جس کے بعد وزیراعظم نے کوئٹہ میں اپنا قیام طویل کیا اور وہ آج صبح واپس اسلام آباد پہنچے۔

بلوچستان اسمبلی میں عدم اعتماد تحریک کی تاریخ

1970 میں بلوچستان ون یونٹ کے خاتمے کے بعد بحیثیت صوبہ وجود میں آیا اور 1972 میں پہلی صوبائی اسمبلی تشکیل دی گئی اور اس وقت سے لے کر آج تک تین بار وزرائے اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہوچکی ہے۔

ان وزرائے اعلیٰ میں میر تاج محمد جمالی مرحوم، سردار اختر جان مینگل اور موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری شامل ہیں۔

میر تاج محمدجمالی اور سردار اختر جان مینگل کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع ہوئی تو وہ فوری طور پر وزارت اعلیٰ مستعفی ہوگئے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ