بریکنگ نیوز

عمران خان کی شادی اور سوشل میڈیا

WhatsApp-Image-2017-04-21-at-1.49.21-AM.jpeg

تحریر ثاقب ملک

عمران خان کی ممکنہ شادی پر دو دن تسلی سے سوشل میڈیا کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا دیا ہے کہ مجموعی طور پر یہ معاشرہ اخلاقی پاتال میں تشریف فرما ہے. یہاں تعصب، جھوٹ، الزام تراشی، بد اخلاقیات کی پیروی کی جاتی ہے.جھوٹے ڈرامے اور دعوے البتہ انصاف، سچائی، حقائق اور اسلام کے کئے جاتے ہیں.

ایک جانب کچھ لوگ عمران کی شادی سے اپنا جنسی خط اٹھا رہے ہیں یہ پرواہ کئے بغیر کہ ایک باعزت خاتون اور گھرانے پر چسکے بازی انکے اپنی تربیت عیاں کر رہی ہے. دوسری جانب اس ملک کے صحافیوں کے معیار کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے جو شادیوں کی خبروں کو بریکنگ بنا کر پیش کرنے پر فخر کر رہا ہے. بلا جھجھک دنیا بھر کی گٹر صحافت میں پاکستانی میڈیا کی سر فہرست پوزیشن پر تمام میڈیا برداری کو مبارک باد ہو.

بازاری پن جس طرح اچھل اچھل کر ہمارے گندے ذہنوں کی عکاسی کرتا ہے وہ بدبودار گٹر سے بھی کہیں زیادہ تعفن زدہ ہے. مریم نواز شریف کے بدلے کا بہانہ کرنے والے اپنے دل کو جھوٹی تسلی دے دیں مگر انکی گھٹیا حرکات انکے بھونڈے جواز کے آگے سرنگوں ہیں. اسی طرح جمائما اور عمران پر ماضی میں پراپیگنڈے کی بنیاد پر مریم پر کیچڑ اچھالنے والے بھی اسی ٹوکری کے غلیظ انڈے ہیں. کیا مریم کے بچے اور خاندان نہیں ہے؟.

ویسے اگر رتی بھر شرم ہوتی تو وہ تمام ڈھٹائی کے چمپیئن دانشوران جو کچھ دن قبل جمائما کی عمران سے دوبارہ شادی کی افواہیں اڑا کر اسے یہودی سازش بنا کر پیش کر رہے تھے، عمران کی شادی پر اپنے جھوٹ سے توبہ کر پاتے. لیکن جب ناک چسکے باز تعصب کے گٹر کی بدبو کا عادی ہو تو پھر اعتدال کی خوشبو سے نزلہ ہوجاتا ہے.

عمران خان کی عقل و دانش کو سلام جو اپنی شادی بھی عام انسان کی طرح کرنے سے قاصر ہے. اگر وہ خود اعلان کر دیتا تو کیا قیامت آجاتی؟. منہ اٹھایا اور شادی کر لی. پتہ بھی ہے پراپیگنڈے کا اسیر میڈیا بھد اڑائے گا. یہی میڈیا شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی شادیوں اور طلاقوں پر کتنا خاموش رہتا ہے. سلام ہماری ایماندارانہ صحافی برادری کو. خان ٹائمنگ سے نابلد سیاستدان ہے . بہرحال عمران کو میں بطور سیاست دان مکمل سپورٹ کرتا رہونگا . کیونکہ وہ فی الوقت تمام دوسرے سیاستدان سے بہتر چوائس ہے.

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ