بریکنگ نیوز

مجھےکیوں نکالا آخر کب تک!

NASEER-BOKHARI.jpg

تحریر : نصیر بخاری

پاکستان کے عوام بے وقوف نہیں ہیں، انھیں آزادانہ ووٹ کا حق ملنا چاہئے ورنہ میں وہ سارے رازکھول دوں گا جو میرے سینے میں دفن ہیں۔ “مجھے کیوں نکالا “ادارے سازش کر رہے ہیں اور ہم اپنی دولت کا حساب کیوں دیں میاں صاحب کے یہ جملے چاہے سیاسی پارٹیوں ،وکلا تنظیموں سے خطاب ہو یا پھر میڈیا کی پریس کانفرنس ہو سننےکو ملیں گے گے۔سیاسی کھیل سے لگ رہا ہے کہ دھیرے دھیرے آگے بڑھتے گہرے بادل شریف فیملی کی سیاست کو عزت کی بجائے زلت کی لپیٹ میں نہ لے لیں لیکن موجودہ صورت حال میں نواز شریف کی ہر سیاسی چال پسپائی سے دوچار ہے ۔ ایسے میں پے درپے ناکامیوں کا سامنا کرتے نواز شریف کی جھنجلاہٹ بڑھتی جارہی ہے ۔ وہ اپنی اور خاندان کی سیاست بچانے کے لئے عوامی سہارا لیتے ہوئے اب وہ تمام پول کھولنے کے لئے ذہنی طور پر تیار نظر آتے ہیں جن کا وہ خود بھی پچھلے 30 برسوں سے حصہ رہے ہیں چاہے وُہ بینظیر کی حکومتوں کو گرانا ہویا پھراُن کی ذاتی زندگی پر حملے میاں صاحب کی سیاست کا محور رہیں ہیں یہ سب کچھ اب اُن کے سامنے آ رہا ہے پوری اپوزیشن یک زبان ہو کر کہہ رہی ہے کہ میاں صاحب ہمت کریں اور یہ راز کھول دیں ۔ کیونکہ عمران خان اور زرداری صاحب کو یقین ہے کہ اس سسٹم کے سب سے بڑے بینیفشری خود میاں نواز شریف ہیں۔ اور جب بھی وہ اس قسم کی کی پریس کانفرنس کریں گے تو اپنے خلاف ہی کریں گے۔ بلکہ کہا جائے تو اپوزیشن کا راستہ صاف کریں گے۔ اندرنی مسئائل اتنے کہ رُکنے کا نام ہی نہیں لے رہے کھبی قصور میں حوا کی بیٹی کا قتل ہو یا عمران خان کی شادی اور تو اور کیااب بلوچستان میں ن لیگ کی صوبائی حکومت پر اپنوں نے ہی عدم اعتماد کر دیا ہے تو دوسری طرف میاں صاحب کی تحریک عدل کی بنیاد سرگودھا سے شروع ہو چکی ہے سوال تو یہ ہے یہ تحریک عدل پچھلے چار سالوں میں یاد کیوں نہیں آئی ؟پیپلزپارٹی کا تو ہمیشہ عدالتوں سے گلہ رہا کہ ہمارے ساتھ عدالتوں نے انصاف نہیں کیا کسی حد تک تو وہ بھی ٹھیک کہتے ہیں لیکن میاں صاحب کو پہلی دفعہ اپنی ہی حکومت میں سپریم کورٹ نے برطرف کیا تو عدل یاد آگیا عدل کی تحریک ضرور چلائیں ماضی میں کیا ہو ا عدل بھی ضرور بتائیں میاں صاحب آپکی نظر میں۔۔
میں جنرل ضیا نے مارشل لگایا، وہ ٹھیک تھا؟1977
1999مشرف نے جو مارشل لا لگایا، وہ غلط تھا؟
میں جنرل ضیا نے جونیجو حکومت برخاست کی، وہ ٹھیک تھی؟ 1988
میں جنرل مشرف نے جو حکومت برخاست کی، وہ غلط تھا؟199
میں غلام اسحاق نے بینظیر حکومت کے خلاف 58 ٹو بی استعمال کی، وہ ٹھیک تھی؟ 1990
میں غلام اسحاق نے نوازشریف کے خلاف جو 58 ٹو بی استعمال کی، وہ غلط تھا؟ 1993
میں بینظیر کے خلاف جو تحریک نجات چلائی گئی، وہ ٹھیک تھی؟ 1994
اور 2014 میں جو نوازحکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا، وہ غلط تھا؟ 1998
میں جسٹس نسیم حسن شاہ نے نوازشریف کی حکومت بحال کی، وہ ٹھیک تھا؟ 1993
میں شہبازشریف نے جسٹس قیوم کو کال کرکے مطلوبہ فیصلہ کرنے کا جو حکم دیا، وہ ٹھیک تھا؟ 1997
1996میں اپوزیشن لیڈر بینظیر کو اس کے کم سن بچوں کے ساتھ اڈیالہ جیل میں غیرمردوں کے سامنے گھنٹوں انتظار کروانا ٹھیک تھا؟
میں مریم نواز کو باعزت طریقے سے جے آئی ٹی میں طلب کیا جانا غلط تھا؟ 2017
سن 2000 میں رات کے اندھیرے میں اپنی پارٹی کے کارکنان کو بتائے بغیر مشرف کے ساتھ معاہدہ کرکے جدہ چلےجانا ٹھیک تھا؟
میں بینظیر کا مشرف کے ساتھ این آر او کرکے پاکستان آنا غلط تھا؟ 2007
میں سپریم کورٹ کی طرف سے وزیراعظم گیلانی کو نااہل قرار دینا ٹھیک تھا؟ 2012
دو ہزار سترہ میں سپریم کورٹ کا وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دینا غلط تھا؟اگر ان پوائنٹ کو میاں صاحب اپنی عدل تحریک میں شامل کر لیں یا تو ان سوالات پر قوم سے معافی مانگیں یا پھر اس پہ قائم رہیں ورنہ آپنی سیاست کو ملکی مفاد کے خلاف مت استعمال ہونے دیں یقینا آپ ایک لیڈر ہیں اور رہیں گے حقیقت تو یہ ہے اگر سیاسی کارکن چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو جب وُہ آئین اور قانون پر آپنی ذاتی سیاست کو فوقیت دے گا تو جمہوریت کا مستقبل ہمیشہ خطرے میں ہی رہے گا کا ش ہمارے حکمران ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے تو نہ کوئی جنرل ایوب کی مثالیں دیتا اور نہ ہی جنرل ضیاء کے مشن کو زندہ رکھنے کی باتیں کرتا،دیکھنا تو یہ ہے کہ میاں صاحب کی سرگودھا سے شروع کی جانے والی تحریک عدل کس حد تک عوام کومطمئن کرپائے گی یا پھرمجھے کیوں نکالا پہ آکر ختم ہو جائے گی ۔۔
کالم نگار: نصیر بخاری

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ