بریکنگ نیوز

اعلی تعلیم کے شعبہ کو سیاست سے پاک کیا جائے ڈاکٹر کلیم اللہ

images.jpeg

( ) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیزاکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلی تعلیم کے شعبہ کو سیاست سے پاک کیا جائے اور چیئر مین ایچ ای سی اور وائس چانسلرز کی تعیناتی کی سرچ کمیٹی کا سر براہ کسی حکومتی عہدیدار کی بجائے غیر متنازعہ ماہر تعلیم کو بنایا جائے جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلوں کی روشنی میں چیئرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن اور جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے با قاعدہ تشہیر کی جائے ۔گزشتہ روز یوتھ کونسل پاکستان کے مرکزی صدر وقار علی کی قیادت میں آنے والے ایک وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور سفارشی بنیادوں پر اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں کی جانے والی تقرریوں کے باعث یہ شعبہ تنزلی کا شکار ہے ، اس موقع پر فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیزاکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن اسلام آباد چیپٹر کے صدر ڈاکٹر شہزاد اشرف بھی موجود تھے۔فپواسا کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ نے چیئرمین وفاقی ہائر ایجو کیشن کمیشن کی تعیناتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین کی تعیناتی اور سرچ کمیٹی کے کردار پر اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ میں کیسز زیر سماعت ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں چیئرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن اور جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے با قاعدہ تشہیر ہونی چاہئے اور من پسند افراد کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ بھی ختم ہونا چاہئے۔ ہائر ایجو کیشن سیکٹر میں بھرتیوں کے لئے متعلقہ افراد کی مدت ملازمت ختم ہونے سے کم از کم تین ماہ پہلے اشتہار شائع ہونا چاہئے ۔اب موجودہ چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ نئے چیئرمین ایچ ای سی کے لئے بذریعہ اشتہار باقاعدہ درخواستیں موصول کی جائیں تاکہ قابل اور با صلاحیت فرد کا انتخاب عمل میں لایا جاسکے۔یوتھ کونسل آف پاکستان کے صد ر وقار علی نے فپواسا کی اعلیٰ تعلیم کے لئے کاوشوں کو سراہا اور اعلیٰ تعلیمی شعبے میں ترقی کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 
جاری کردہ : فریحہ افضل 
سیکر ٹری انفارمیشن یوتھ کونسل آفٖ پاکستان
youthcouncilpakistan@gmail.com
03007557664

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ