بریکنگ نیوز

امریکا سے امداد کی بحالی کا نہیں کہیں گے، آرمی چیف کا امریکی جنرل کو جواب

178303_9624390_updates.jpg

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی کمانڈر کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا سے امداد کی بحالی کا نہیں کہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف اور ایک امریکی سینیٹر نے فون کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوزف ووٹل نے آرمی چیف کو کولیشن سپورٹ فنڈ سے متعلق امریکی فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کو سراہتے ہیں اور موجودہ صورتحال عارضی مرحلہ ہے۔

پاکستان کے اندر کسی یکطرفہ کارروائی کا نہیں سوچ رہے، امریکی جنرل
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوزف نے کہا کہ امریکا پاکستان کے اندر کسی یکطرفہ کارروائی کا نہیں سوچ رہا، افغانستان کے خلاف پاکستانی سرزمین استعمال کرنے والوں سے نمٹنا میں تعاون چاہتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ امریکی سینیٹر نے بھی آرمی چیف کو سیکیورٹی امداد سے متعلق امریکی فیصلے سےآگاہ کیا۔

پاکستان امریکی امداد کی بحالی کے لیے نہیں کہے گا، سربراہ پاک فوج
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی جنرل کے سامنے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان امریکی امداد کی بحالی کے لیے نہیں کہے گا، امریکی امداد نہ بھی ہوتو دہشت گردی کے خلاف مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں گے اور دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو اسٹیک ہولڈرز سے مل کر منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم آپریشن ردالفساد کے ذریعے پہلے ہی کئی کارروائیاں کررہے ہیں، پاکستان میں ہررنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

تعاون کے باوجود حالیہ بیانات سے دھوکا دیا گیا، آرمی چیف
جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم سمجھتی ہے کہ دہائیوں سے تعاون کے باوجود حالیہ بیانات سے دھوکا دیا گیا، اسی طرح متفقہ قومی رد عمل ایسے ہی جذبات کا مظہر ہے۔

امریکی کمانڈر نے افغان مہاجرین کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا، اس موقع پر آرمی چیف نے افغان مہاجرین کی واپسی انتہائی ضروری قرار دی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ