بریکنگ نیوز

ہانگ کانگ :اوسط تنخواہ والوں کیلئے نکاسی کے پائپوں میں شاندار گھر

hong-kong.jpg

دو افراد کے رہنے کیلئے یہ گھر ”اوپوڈ ٹیوب ہائوس” کے نام سے قائم کئے گئے ہیں جو دو افراد کیلئے کافی ہیں

ہانگ کانگ : آدمی کی دسترس سے باہر ہوکر اب رہائشی بحران اختیار کرچکے ہیں۔ اب ہانگ کانگ کی ایک سٹارٹ اپ کمپنی نے نکاسی آب کے بڑے بڑے پائپوں کے ایک ٹکڑے میں شاندار رہائشی یونٹ بنائے ہیں ان چھوٹے گھروں کو اوپوڈ ٹیوب ہاؤس کا نام دیا گیا ہے۔ ایک سٹارٹ اپ کمپنی نے یہ کام شروع کیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہانگ کانگ میں اوسط تنخواہ والے افراد کے لیے اپنا مکان خریدنا اب قصہ پارینہ بن چکا ہے اسی لیے اب کنکریٹ کے پائپوں میں رہائشی یونٹ قائم کیے جا رہے ہیں۔
گزشتہ 12 ماہ سے وہاں کے مکانات کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے اور اب حال یہ ہے کہ مکانات کی قیمت 7 لاکھ روپے فی مربع فٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اسی لیے وہاں مکانات کی قیمت پورے ایشیا میں بلند ترین ہوگئی ہے۔ ہانگ کانگ کی 10 فیصد آبادی اب پنجرے نما گھروں میں رہ رہی ہے۔ اس کے حل کےلیے اب اوپوڈ ٹیوب ہاؤس کا تصور پیش کیا گیا ہے جو بہت مقبول ہورہا ہے۔ ایک بڑے پائپ کا قطر آٹھ فٹ ہے۔ یہ گھر ان کےلیے بنایا گیا ہے جو اپنا گھر نہیں بناسکتے۔ پائپ کے مکان میں دو افراد رہ سکتے ہیں اور گھر کے اندر صوفہ نما بینچ، ضرورت پڑنے پر بستر بن جاتی ہے۔
ایک چھوٹا فریج، شاور کے ساتھ باتھ روم اور ذاتی اشیا اور کپڑوں کےلیے اضافی جگہ بنائی گئی ہے۔ ایک ٹیوب کا وزن 22 ٹن ہے لیکن ٹیوبوں کو جوڑنے اور مکان تعمیر کرنے میں زیادہ وقت اور محنت نہیں لگتی اور انہیں سڑک کنارے بھی تعمیر کیا جاسکتا ہے۔ اسے بنانے والی کمپنی کے مطابق ہانگ کانگ میں بعض عمارتیں اتنی قریب تعمیر کی جاتی ہیں کہ ان کے درمیان کوئی اور گھر نہیں بنایا جاسکتا البتہ ان کے درمیان دو تین پائپ گھر بہ آسانی سماسکتے ہیں۔ یہ گھر پلوں کے نیچے اور تنگ گوشوں میں رکھے جاسکتے ہیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ