بریکنگ نیوز

عمران خان وضاحت کریں

57a8ab874ec24.jpg

تحریر: آصف محمود

شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی حدود میں منعقد کی گئی جس کا بل صرف چند ہزار روپے ادا کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی مریدوں سے نذرانے لے لے کر کیا ملکی خزانے اور ریاستی وسائل کو بھی کسی مرید کا نذرانہ ہی سمجھ بیٹھے ہیں؟ کیا ایک شادی کی تقریب کے لیے جس میں ہزاروں مہمان مدعو ہوں کسی ہوٹل کو بک کیا جاتا تو اس کا بل اتنا بنتا؟ کیا یونیورسٹیاں اس لیے بنی ہیں کہ طاقتور لوگ یہاں شادیاں فرمائیں اور تبرک کے طور پر چند ہزار کا بل ادا کیا جائے؟کیا ایسے لوگ اقتدار میں آ کر نیا پاکستان بنائیں گے؟

ایک روز عمران خان شاہ محمود قریشی کو پہلو میں بٹھا کر ہمیں نئے پاکستان پر لیکچر دے رہے تھے تو میں نے کہا عمران صاحب آپ اقبال کی بہت بات کرتے ہیں یہ جو صاحب آپ کے پہلو میں بیٹھے یہ تو اقبال کے الفاظ میں مکمل ’’ کشتہ سلطانی و ملائی و پیری ہیں‘‘۔ یہ اپنے مریدوں کو نہیں بخشتے اور آپ چلیں ہیں ان کے ساتھ نیا پاکستان بنانے۔اس دن کے بعد سے آج تک عمران خان کے لوگ اہتمام فرماتے ہیں کہ ایسی کسی بھی تقریب میں صرف وہ حضرات موجود ہوں جو نئے پاکستان کے حصے کے بے وقوف بن کر دانشوری فرماتے ہیں۔اس لیے یہ سوال یہاں لکھ رہا ہوں۔ کوئی جواب دے دے تو عین نوازش ہو گی۔

کپتان خان ہیں تو وہ اپنے جلسوں کے لیے سٹیڈم کی دیواریں تڑوا دیتے ہیں اور مخدوم صاحب ہیں تو یونیورسٹی کو ہوٹل بنا کر فرزند ارجمند کی شادی کی تقریب سجا لیتے ہیں. تحریک انصاف میں کوئی رجل رشید باقہ ہے جو انہیں بتا سکے یہ ملک نہ کسی کے ابا کی جا گیر ہے نہ کسی کے مرید کا نزرانہ. اس لیے ہاتھ ہولا رکھا جائے.

کپتان خان کا ” غیرت ایمانی” بھی اس بات پر جاگا کہ وہاں جاوید ہاشمی کو کیوں بلایا گیا چنانچہ وہ کھانا کھاے بغیر تقریب سے چلے گئے. بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کو بھی اس بات کی پرواہ نہ تھی کہ یونیورسٹی کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا جا رہا ہے. ہمت ہے تو کپتان خان اپنی تیسری شادی کا ولیمہ ذرا بریڈ فورڈ یونیورسٹی میں رکھ کر دکھائیں۔ وہاں نہ سہی چلیں نمل کالج میں منعقد کر کے دکھائیں. کیا ایسی بے ہودگی صرف وہاں ہو سکتی ہے جہاں عام لوگوں کے بچے پڑھتے ہیں.

تحریک انصاف کی قیادت کے لچھن بتا رہے ہیں یہ حکومت میں آ گئے تو لوگ تیسرے ہی مہینے کہہ اٹھیں گے : اللہ بخشے کفن چور کا باپ تو بہت نیک آدمی تھا.

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ