بریکنگ نیوز

دوسرا ٹی ٹونٹی :پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

424982_41144511.jpg

ُپاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 201 رنز سکور کئے .فخر زمان اور بابر اعظم کی نصف سنچریاں ، نیوزی لینڈ ہدف کے تعاقب میں‌ 153 رنز پر آئوٹ

آکلینڈ : دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز سکور کئے۔ احمد شہزاد اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور آغاز سے ہی کیویز بائولرز کے خلاف جارحانہ سٹروکس کھیل کر ان کے اوسان خطا کر دیئے ۔ قومی ٹیم نے آج کے میچ کیلئے احمد شہزاد کو ٹیم میں بطور اوپنر محمد نواز کی جگہ شامل کیا گیا ۔ فخز زمان اور احمد شہزاد نے گرائونڈ کے چاروں طرف خوبصورت سٹروکس لگا کر پاکستانی ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنا دی۔

کیویز بائولرز مسلسل کوشش کے باوجود شروع کے دس اوورز میں کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔ فخر زمان نے شاندار اور دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ففٹی بھی مکمل کی ۔ سرفراز احمد نے 24 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی فہیم اشرف تھے جو بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے۔ بابر اعظم نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی ۔ حسن علی 6 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔

احمد شہزاد نے 36 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ویلر نے دو ،رینس اور گرینڈ ہوم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 153 پر ڈھیر ہوگئی۔ مارٹن گپٹل 26،منرو ایک ، ولیمسن صفر ، بروس 11 ، جی ڈی فلپس 5،گرینڈ ہوم 10 ،سینٹنر 37 ، ویلر 30 ، سودھی 15 ،اور رینس نے ایک سکور کیا ۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر اور شاداب خان نے دو دو ، رومان رئیس اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ