بریکنگ نیوز

شہر میں بسا گاوں

b319c21c-bac1-4163-97a6-fbe9393c52da.jpg

تحریر عبدالرحمن
سرکاری کالج دن بدن سکڑ رہے ہیں ڈر ہے اگر زمیں کی ہوس ایسے ہی رہی تو بہت جلد چائنا, جاپان یا رشین کٹنگ کے نام ہو جائیں گے۔ بحرحال کچھ سال پہلے تک ان کے ہاسٹل عین شہر کے بیچ میں بڑے خوبصورت گاوں ہوا کرتے تھے جس کے باسیوں کی جماعت کا اندازہ بالوں میں تیل ، شلوار کے پائینچوں اور اردو کے لہجے سے بھی ہو جاتا ۔ اس گاوں کی اپنی زبان ہوتی اور طالب علم چودھویں مکمل ہونے تک مادری کی جگہ اسے اپنا چکا ہوتا۔ جب کبھی گاوں جانا ہوتا تو وہاں دوستوں کے مذاق کا نشانہ بھی بنتا۔
ہاسٹل میں سیکھنے کو وہ کچھ ملتا جو کسی کتاب اور استاد سے ممکن نہیں۔ ہم نے اپنے ایک بڑے پیارے سے دوست سے بہت کچھ سیکھا۔ نیک بخت جب کبھی تلتا تو کانٹا ایک سو تیس کلو کی موٹی لائن کو پار کرنے کی طرف لپکتا۔ پر نہ جانے کیوں ہمیشہ تین من دس کلو بتانے پے بضد ہی رہتا۔ لیکن اس حجم کے ساتھ بھی نہ صرف بہت پھرتیلا بلکہ عمران خان کے بولنگ کا سٹائل اپنانے سے منع کرنے پے ناراض بھی ہو جاتا۔ اس کے پاس کھانے پینے کے بارے میں بھی بڑے مجرب نسخے تھے۔میس میں جب بھی چاول پکتے تو وہ زبردستی روکے رکھتا کہ آخر میں کھائیں گے کیونکہ دیگ کے نیچے والے چاول تر ہوتے ہیں اور حلق سے آسانی سے اترجاتے ہیں۔ اگر کبھی وزن کی زیادتی سےگھبراتا تو چند دنوں کے لیے دوپہر کا کھانا چھوڑ دیتا لیکن رات کو ساری کسر نکال لیتا اور ہمیں ڈرا دھمکا کر منوا بھی لیتا کہ فرق پڑ رہا ہے۔
شروع شروع میں ہاسٹل کے باسیوں پر شہری کلاس فیلوز بڑا رعب چھاڑتے کبھی انگریزی فلموں کے نام لے لےکر تو کبھی مشہور فنکاروں کا ایسے ذکر کرتے جیسے ابھی ابھی ان کے پاس سے ہی اٹھ کے آئے ہوں۔ ان سے متاثر ہمارا ایک دوست اکثر سمجھاتا کے ماڈرن ہونے کا راستہ انگلش فلموں سے ہو کے گزرتا ہے اور ہم ککھ سمجھ نہ آنے کے باوجود ہر ہفتے با جماعت سینما پہنچ جاتے۔ اصل فلم سے پہلے چلنے والے ٹریلر بھی اتنی توجہ سے دیکھتے کہ فنکاروں کی نام تک رٹ لیتے اور اگلی ہی نشت میں دعوی کر دیتے کہ وہ فلمیں بھی دیکھی ہیں۔ بعد میں پتا چل بھی جاتا کہ وہ تو ابھی ملک میں ریلیز بھی نہیں ہوئیں تو کبھی شرمندگی نہ ہوتی۔ لاکھ اختلافات سہی ایسے دعووں میں سب ایک دوسرے کا بھرم رکھتے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ