بریکنگ نیوز

تازہ جھونکا

IMG-0700.jpg

تحریر: عبدالرحمن

سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کس قدر بھلا اور کتنا نقصان کر سکتے ہیں اس کا اندازہ تو ہمیں ہر روز ہوتا ہے۔ لیکن جس طرح پاکستان کی سیاسی قیادت ایک دوسرے کی کردار کشی میں تمام حدیں عبور کرتی جا رہی ہے لگتا ہے مخالفین کی وقتی سبکی کے نشے میں یہ بھول جاتے ہیں کہ اس بے لگام کتے نے ایک دن ان پے بھی ایسے ہی بھونکنا ہے، بس وقت کا فرق ہے۔

اس تباہ کن صورتحال کی ذمہ داری کسی کی بھی ہو لیکن نقصان بحرحال پوری قوم کا ہے جس کے اثرات بہت گہرے اور نتائج بہت دورس ہوں گے اور اگرحالات ایسے ہی رہے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دہشت گردی کے ہاتھوں زخمی اور اس کے محرکات پر بکھرا ہوا ہجوم قوم بنتے بنتے صدیاں لگا دے گا۔ اس انتہائی تباہ کن سازش کے پیچھے ہاتھ اندرونی ہے یا بیرونی لیکن دانستہ یا نادانستہ آلہ کار ہم سب ہی ہیں اور ایسے ہیں کہ آنکھیں بند کیے تمام حدیں عبور کر رہے ہیں۔ کردار کشی سے ابتدا کرتے ہیں اور پھر عقیدے، قومیت اور آل اولاد کسی کو نہیں بخشتے۔

اس چال کا سب سے بڑا شکار ملک کی نوجوان سیاسی قیادت ہے تاکہ انہیں بدنام کر کے عوام جو حال میں تو بدحال ہیں ہی انہیں مستقبل سے بھی مایوس کیا جائے۔ لیکن چند دن پہلے ڈیووس میں بلاول بھٹو کا انٹرویو سنا تو ایک دفعہ پھر احساس ہوا کہ پیپلز پارٹی والے ماضی کی قید سے نکل نہیں پا رہے اور کردار کشی کے شکار اس نوجوان کو جو اس تاثر سے بہت مختلف نظر آیا جیسے اسے پیش کیا جا رہا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی قوم سے متعارف کرانے میں بہت بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ ایسے لگتا ہے جیسے کچھ دشمن ان کی اپنی صفوں میں ہی چھپے بیٹھے ہیں۔ ورنہ جیسے اس نے پاکستان کا مقدمہ پیش کیا ایسے تو بڑے منجھے ہوئے سیاستدان بھی کبھی نہیں کر پائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سے دست بستہ گزارش ہے۔ خدا کے لیے اسے ان کھوکھلے نعروں کی بھینٹ مت چڑھائیں، جن سے اس کے ہم عصر پہلے ہی متنفر ہیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ