بریکنگ نیوز

بونوں کا معاشرہ۔۔۔

1B6EC404-4BC6-4CA1-85DB-7FF5DDCA08C0.jpeg

فیاض راجہ

جناب گزارش یہ ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی عقل، سوچ اور طرز صحافت پر ماتم ضرور کریں، یہ آپ کا حق ہے

مگر خیال رہے کہ ڈاکٹر صاحب کو میڈیا ٹائی کون جناب عبدالرزاق یعقوب صاحب نے اے آر وائی گروپ کا سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر لگایا۔

پھر ڈاکٹر صاحب کو میڈیا ٹائی کون جناب میر شکیل الرحمن صاحب نے جیو جنگ کا گروپ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لگایا۔

پھر ڈاکٹر صاحب کو میڈیا ٹائی کون جناب سلطان لاکھانی صاحب نے کنسلٹنٹ ایکسپریس میڈیا گروپ لگایا۔

پھر ڈاکٹر صاحب کو میڈیا ٹائی کون جناب شعیب شیخ صاحب نے بول میڈیا گروپ کا مینیجنگ ڈائریکٹر لگایا۔

اور سب سے بڑھ کر ڈاکٹر صاحب کو حکومت پاکستان نے ریاستی سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کا چیئر مین لگایا۔

پس ثابت ہوا کہ مسئلہ صرف ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ نہیں ہے۔ مسئلہ سیٹھ عبدالرزاق یعقوب، سیٹھ میر شکیل الرحمن، سیٹھ سلطان لاکھانی، سیٹھ شعیب شیخ اور ریاست پاکستان کی سرکاری مشینری کے ساتھ ساتھ، اس صحافتی سسٹم میں بھی ہے جس نے ڈاکٹر صاحب کو ڈاکٹر شاہد مسعود بنایا اور گزشتہ 18 برسوں سے ان کے ,,ٹیلنٹ،، کے باعث میڈیا انڈسٹری پر مسلط رکھا ہوا ہے۔

لگے ہاتھوں یہ بھی سن لیں کہ ان دنوں چلنے والی میڈیا اقساط اور سیٹھوں کی دہائی کے بعد ڈاکٹر صاحب آپ کو مستقبل میں بھی ایک اور بڑے میڈیا سیٹھ کے چینل میں مرکزی عہدے پر براجمان نظر آئیں گے۔ اس لئے خاطر جمع رکھیں۔

پس ثابت ہوا کہ بونے اگر کسی اونچے مقام تک پہنچ جائیں تو ان پر ماتم نہ کریں کیونکہ اصل بونے وہ ہیں جن کے باعث یہ بونے آپ پر مسلط ہوئے ہیں
کیونکہ
یہ بونوں کا معاشرہ ہے
یہاں سب چلتا ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ