بریکنگ نیوز

‘امریکی امداد صرف دوستوں کے پاس جانی چاہیے، دشمنوں کے پاس نہیں’

425801_92749029.jpg

افغانستان کیلئے مصنوعی ڈیڈ لائن نہیں دیں گے، ایران میں آزادی کی کوششوں کی حمایت کرینگے: امریکی صدر کا اسٹیٹ آف یونین سے پہلا خطاب

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہماری پالیسی کے چار ستون ہوں گے، امیگریشن، بارڈر سکیورٹی، گرین کارڈ، پناہ گزنیوں سے متعلق پالیسی میں تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا دہشتگردی کے دور میں ویزا لاٹری جیسے منصوبے نہیں لاسکتے، کھلی سرحدوں کا مطلب ملک میں منشیات اور گینگز کی آمد ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے “اسٹیٹ آف دی یونین “خطاب میں کہا ہم نے اوباما ہیلتھ کیئر ختم کیا، مینو فیکچرنگ کے شعبے میں 2 لاکھ نوکریاں پیدا کیں، 45 سال میں پہلی بار بیروزگاری کی شرح میں کمی آئی۔ انہوں نے کہا امریکی کمپنیز کیلئے ٹیکس 35 سے کم کر کے 21 فیصد کر دیا، بغیر دستاویزات والدین کے ساتھ آنے والوں کو تعلیم کی بنیاد پر شہریت ملے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا آپس کے اختلافات ختم کرنا ہونگے، افغانستان کیلئے مصنوعی ڈیڈلائن نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا ہمارے خلاف ووٹ دینے والے ممالک کو 20 ارب ڈالر کی امداد بھیجی گئی، امریکی امداد دشمنوں کی بجائے صرف دوستوں کے پاس جانی جاہیے۔ ان کا کہنا تھا کانگریس سے کہتا ہوں کہ ایران نیو کلیئر ڈیل میں خامیاں دور کرے، ایرانی عوام کرپٹ حکمرانوں کیخلاف کھڑے ہوئے تو میں نے ساتھ دیا، ایران میں آزادی کی کوششوں کی حمایت کرینگے۔

امریکی صدر نے گوانتانا موبے جیل کھلی رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا شام اورعراق میں داعش کے زیرِ قبضہ 100 فیصد علاقہ آزاد کرا لیا، داعش کے خاتمے تک کاررروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا شمالی کوریا سے بڑھنے والے خطرات کو کم کریں گے، بیرون ملک پکڑے مجرموں سے دہشتگردوں کی طرح ہی برتاؤ کرنا چاہیئے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ