بریکنگ نیوز

کشمیر ڈے ہم کیوں مناتے ہیں؟

608fe6f3-80d5-4ecd-9933-f7ba50df4f71.jpg

تحریر: عثمان غازی

یہ 1990 کا سال تھا، مہینہ یہی فروری کا تھا، کشمیر میں آزاد ریاست کے حامیوں کی مزاحمت عروج پر تھی

جماعت اسلامی نے اس مزاحمت کے تناظر میں پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیرمنانے کا اعلان کردیا

اس اعلان سے مزاحمتی تحریک میں پاکستان کی شمولیت بھی ہوگئی اور کشمیر میں مزاحمت کرنے والے آزاد ریاست کے حامیوں کی آواز بھی دب گئی

جس طرح آج جماعت اسلامی کے ذریعے تحریک انصاف کو لانچ کروایا گیا

اس زمانے میں جماعت اسلامی سے مسلم لیگ نون کو نیا نیا لانچ کروایا گیا تھا

اس وقت میاں نواز شریف پنجاب کے وزیراعلی تھے، ان کو سیاست سکھانے کے لئے بطور ان کے مددگار اسلامی جمعیت طلبہ کے حسین حقانی کو نواز شریف کے ساتھ رکھا گیا تھا جو بعد میں پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے تھے

نواز شریف اس زمانے میں جماعت اسلامی کی ہر بات پر آمنا وصدقنا کرتے تھے اور جماعت اسلامی کے ذہن میں بھی آج کی طرح کوئی تاثر نہ تھا کہ فوج اب مسلم لیگ نون کے ساتھ نہیں

چناچہ یوم یکجہتی کشمیر کے مطالبے کے ساتھ نواز شریف نے بھی اخباروں میں اشتہار شائع کروادئیے

میڈیا اس وقت مسلم لیگ نون اور جماعت اسلامی کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرتا تھا کہ جیسے آج پی ٹی آئی کے لئے ادا کرتا ہے

اور یوں میڈیا کے ذریعے ملک بھر میں ایک فضا ہموار ہوگئی

جس کے نتیجے میں اس وقت کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے سرکاری سطح پر یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کردیا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے

کشمیر کی جدوجہد آزادی کو اگر آپ 1990سے پہلے دیکھیں تو پاکستان کا انداز جارحانہ تھا اور بھارت دفاعی پوزیشن پہ تھا

مگر عسکریت پسندی کے آغاز نے پاکستانی سفارت کاروں کو بیک فٹ پہ لاپھینکا اور اب ہم کشمیر کے معاملے پہ دنیا کے سامنے صرف دراندازی کی وضاحتیں کرتے ہیں

یوم یکجہتی کشمیر کی مقبولیت میں پانچ فروری 1995 کا سال اہم ہے جب کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کشمیر ڈے کیمپ پہ فائرنگ کرکے سات نوجوانوں کو قتل کردیا گیا تھا

جاں بحق ہونے والے لیاقت آباد ڈاک خانے کے قریب عثمان گوٹھ کے رہائشی نوجوان تھے، ان کا تعلق پہلے حرکت الانصار، پھر حرکت المجاہدین سے بتایا جاتا ہے، ان کے اہل خانہ نوجوانوں کے قتل کا الزام ایم کیوایم پہ لگاتے ہیں

لیاقت آباد ڈاک خانہ چورنگی پر نوجوانوں کی ہلاکت کے حوالے سے ایک یادگار بھی بنی تھی جو بعد میں مسمار کردی گئی

یوم یکجہتی کشمیر مبارک ہو

(تحریر گزشتہ برس لکھی گئی)

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ